?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں انگریز دور کا فاریسٹ ایکٹ تبدیل کرتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل نظام نافذ کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق پنجاب میں جنگلات اور ماحولیات کے تمام نظام کو کرپشن فری بنانے کے لیے انگریز دور کے بنائے فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ماحول کے تحفظ کا ادارہ ای پی اے کاغذی کارروائی کے مکمل خاتمے کے ساتھ ٹیکنالوجی سے لیس جدید نظام کے ذریعے پورا سسٹم چلانے والا پہلا سرکاری محکمہ بن گیا ہے۔
جدید نظام کے تحت ہر دستاویز پر مخصوص حوالہ نمبر اور کیو آر کوڈ ہوگا، جس سے سیکنڈز میں تصدیق کرنا ممکن ہوگا۔ اسی طرح ہر فیصلے کی پڑتال بھی ہو سکے گی، فیصلوں کی وجوہات، سفارشات، منظوری سمیت ہر چیز کا ڈیجیٹل ریکارڈ ہمہ وقت دستیاب ہوگا، ماحولیات سے متعلق تمام محکمے جدید ڈیجیٹل نظام کے بغیر حکم جاری کریں گے نہ کوئی منظوری دیں گے۔
ڈیجیٹل نظام ’ای فوس‘ (e-FOAS) کے سوا حکم جاری کرنے، منظوری دینے یا کوئی انتظامی فیصلہ جاری کرنے والے محکمے کے افسر اور عملے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی، اس سلسلے میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق امپورٹ لائسنس کا اجرا بھی مکمل طور پر e-FOAS ڈیجیٹل نظام سے ہی ہوگا، پنجاب حکومت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ لیبارٹری سرٹیفکیشن، پروٹیکشن آرڈرز اور سرکاری سفارشات کا اجرا صرف (e-FOAS) کے ذریعے ہوگا، اسی طرح ڈیجیٹل نظام سے ہٹ کر جاری ہونے والا کوئی حکم، تصدیق یا منظوری قانونی اور درست نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نظام نافذ کرنے کے لیے کردار ادا کرنے والی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسانی مداخلت کا خاتمہ جعلسازی اور غیرقانونی اجازت ناموں کا خاتمہ ہے، ہم ماحول کے تحفظ کے ساتھ کرپشن کے خاتمے کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شامی فضائی دفاعی نظام کا دہشت گردوں کے ڈرون کا نشانہ
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:شامی فضائی دفاعی نظام حمیمیم نے ادلب میں دہشت گرد گروہوں
اکتوبر
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک ہی فلسطینی خاندان کے چھ افراد شہید
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں پر اپنے
جون
پاکستان بھارت سے جامع مذاکرات کے لئے تیار: اسحاق ڈار
?️ 31 جولائی 2025پاکستان بھارت سے جامع مذاکرات کے لئے تیار: اسحاق ڈار نیویارک میں
جولائی
چین، ٹرمپ کے 245 فیصدی ٹیرف کے نشانے پر!
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں چین کے
اپریل
صیہونیوں کی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے سر توڑ کوشش
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام
دسمبر
فلسطینی مزاحمت کی فتح کا نعرہ کس نے چنا؟
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی معاہدے اور فلسطینی عوام کی شاندار فتح
جنوری
جان کیری: اوباما نے نیتن یاہو کی ایران پر حملے کی درخواست مسترد کر دی
?️ 30 جون 2026سچ خبریں: امریکہ کے سابق وزیرِ خارجہ جان کیری نے ڈونلڈ ٹرمپ
جون
ماسکو کے ساتھ فوجی معاہدے کے بعد طالبان: دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے لیے تیار ہیں
?️ 31 مئی 2026سچ خبریں: افغانستان کے قائم مقام وزارت دفاع نے روس کے ساتھ
مئی