مالم جبہ واقعہ، ’دفتر خارجہ کو سفارت کاروں کے دورے کی اطلاع نہیں دی گئی‘

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ کو مالم جبہ میں سفارت کاروں کے دورے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ 22 ستمبر کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں غیرملکی سفرا کے قافلے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران حادثے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان تمام سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا ضامن ہے، ہم غیر ملکی سفارت کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان بھر میں سفر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مالم جبہ واقعے کی مذمت کی ہے، سیکیورٹی ایجنسیز اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، مالم جبہ واقعے میں غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے، وزارت خارجہ کو اس حوالے سے اطلاع نہ دینے کا بھی سخت نوٹس لیا جارہا ہے، سفارت کاروں کے دورے کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کو اطلاع دی گئی تھی، ہمارے پاس اس حوالے سے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ مالم جبہ واقعے کے حوالے سے دفتر خارجہ کو اطلاع نہیں دی گئی تھی، اس حوالے سے ہماری مشاورت جاری ہے، غفلت برتنے پر سخت سے سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت نیویارک میں ہیں، وزیر اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے لیڈر شپ فار پیس اجلاس میں بھی شرکت کی، وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں دنیا میں امن و استحکام کو مضبوط کرنے پر زور دیا، وزیر اعظم نے مالدیپ، ترکیہ، کویت اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بڑھتی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، اسرائیل کی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کو شہدا کی شناخت ظاہر کرکے ان کے باقیات ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیو یارک میں او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس بھی منعقد ہوا، وزیر دفاع نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی، رابطہ گروپ کے اراکین نے مسئلہ کشمیر پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا، اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر میں متعدد سیاسی جماعتوں اور کشمیریوں کی جائیدادوں کی غیر قانونی ضبطی کی مذمت کی گئی۔

ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو افغانستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کے لیے معاشی مواقع پیدا ہو ، افغانستان کے لوگوں کی فلاح ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہم افغانستان کو ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ افغانستان پاکستانی طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کریں۔

ممتاززہرہ بلوچ کے مطابق پاکستان اور ایران قریبی ہمسائے ہیں، دونوں ممالک میں رابطے کے متعدد چینلز موجود ہیں، یقین رکھتے ہیں کہ مذاکرات اور بات چیت کے ذریع دونوں ممالک اپنے عوام کے خوشحالی کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شہید نصراللہ کا راستہ جاری رہے گا، ہم مزاحمتی اسلحہ نہیں چھوڑیں گے:شیخ نعیم قاسم

?️ 28 ستمبر 2025شہید نصراللہ کا راستہ جاری رہے گا، ہم مزاحمتی اسلحہ نہیں چھوڑیں

متنازع ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد

?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک

برطانیہ کے وزیر خارجہ کا غزہ میں قحطی کی تصدیق پر ردعمل

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں قحطی کی تصدیق پر برطانیہ کے وزیر خارجہ

عراقی حزب اللہ نے خبردار کیا: امریکہ کو بھاری نقصان کی توقع کرنی چاہیے

?️ 27 فروری 2026سچ خبریں: عراقی حزب اللہ بریگیڈ نے ایک بیان میں امریکہ کو

امریکہ غلط پیغامات بھیجتا ہے

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:  آج کے اخبارمیں تہران ٹائمز نے ایران کے خلاف نئی

غزہ میں صہیونیوں کے جرائم کے خلاف آسٹریلیا کی گرین پارٹی کا اعتراض

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں ہونے والے ہولناک انسانی جرائم میں بچوں کو

تہران اور ریاض کے درمیان معاہدے کے بعد سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں: اگرچہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے

جنگ بندی میں توسیع کی توقع نہیں ہے: یمنی نائب وزیر خارجہ

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے عارضی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے