ہم نے دہشت گرد صہیونیوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا ہے: جہاد اسلامی

ہم نے دہشت گرد صہیونیوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا ہے: جہاد اسلامی

?️

غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد غاصب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد فلسطین میں ہر طرف خوشی اور جشن کا ماحول ہے اور اس جنگ بندی کو اسرائیل کی بڑی ہار مانا جارہا ہے، اس سلسلے میں جہاد اسلامی کے سربراہ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں فلسطین کی نہتی قوم نے اسرائیل کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی استقامتی تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کا کہنا تھا کہ قدس شریف کے لئے جاری ہماری لڑائی اپنے گیارہویں روز میں داخل ہو چکی ہے جبکہ گزرنے والا ہر ایک دن پورے فلسطین کے چپے چپے پر بے رحم صیہونی قاتلوں کی ذلت و خواری میں اضافے کا باعث ہے۔

زیاد النخالہ نے کہا کہ ہم قدس شریف کے دفاع میں توہین و اجنبی یہودی شناخت سے آلودہ کئے جانے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور یہی ہماری قوم اور اس کی مزاحمت کا راستہ ہے جسے ہم آخری فتح کے بغیر کبھی ترک نہ کریں گے۔

انہوں نے نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صیہونی ظلم کے مقابلے میں عالمی برادری و عرب دنیا کی پراسرار خاموشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بین الاقوامی و عرب دنیا کی خاموشی کے محاصرے کو توڑ ڈالیں گے تاہم یہ چپ دنیا سن لے کہ وہ اسلحہ کہ جس کے ذریعے ہم امریکہ کے جدید ترین اسلحے کا مقابلہ کر رہے ہیں، پانی کے وہ پائپ ہیں جنہیں مزاحمتی انجینئروں نے میزائلوں میں بدل ڈالا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قابض صیہونی اپنے تمام پیشرفتہ ترین عسکری ساز و سامان کے باوجود، عام سے اسلحے کے حامل غزہ سے مقابلے کی تاب نہیں رکھتے تاہم یہ کتنی بڑی بےشرمی کی بات ہے کہ عالمی برادری نے بچوں اور نہتے عوام کے قتل عام پر چپ سادھ رکھی ہے جس کے ذریعے وہ غاصب صیہونی دشمن کو مزید بچوں کے قتل عام کی کھلی اجازت دے رہی ہے۔

زیاد النخالہ نے کہا کہ عالمی برادری و عرب دنیا سن لے کہ ہمارے خلاف موجود سخت ترین سرحدی محاصرے نے ہمیں خوراک سے بھی محروم کر رکھا ہے درحالانکہ ہماری نہتی عوام کا زیادہ سے زیادہ قتل عام کرنے کے لئے امریکہ کی جانب سے (غاصب صیہونی دشمن کو) مسلسل اسلحہ برآمد کیا جا رہا ہے۔

سربراہ جہاد اسلامی فلسطین نے عالمی پراسرار خاموشی کی جانب ایک مرتبہ پھر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سلوک کی حامل دنیا ہمیں موت یا اپنی سرزمین کے لوٹے جانے پر خاموشی اختیار کرنے پر مجبور کرتی ہے، ایک ایسی وحشی دنیا کہ جو صرف اور صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔

زیاد النخالہ نے تاکید کی کہ فلسطین اور اس کے گردونواح میں صرف ہماری ہی شمشیر کے ذریعے جنگ لڑی جائے گی جبکہ ہمیں محدود کر کے دوبارہ محاصرے میں گھیر دینے والے معاہدوں کی کوئی وقعت نہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک ایسے حال میں اس جنگ میں قدم رکھا ہے کہ ہم جانتے تھے کہ یہ ایک انتہائی مہنگا اقدام ہے لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ قدس اور فلسطینی عوام کی آزادی اور ان کی حفاظت کا صرف یہی ایک راستہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے 2 ہی راستے موجود تھے، یا یہ کہ گھٹنے ٹیک کر اپنا سب کچھ قابض صیہونی دشمن کے حوالے کر دیں، یا اپنے خون کے آخری قطرے تک جنگ لڑیں، قدس شریف کی اس لڑائی میں بے رحم صیہونی قاتلوں کے لئے ہمارا پیغام یہ ہے کہ تمہارا جوہری اسلحہ، تمہارے لڑاکا طیارے اور تمہارے ذلت آمیز معاہدے ہمارے لئے کسی قسم کا امن و امان نہیں لا سکتے۔

مشہور خبریں۔

جنوبی غزہ میں مزاحمت کاروں اور صہیونی جارحیت پسندوں کے درمیان شدید تصادم

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی فورسز صیہونی عناصر کے خلاف ڈٹی ہوئی ہیں

ملک بھر میں شدید بارشیں،4بچوں سمیت 35افراد جاں بحق، 30سے زائد زخمی

?️ 14 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث4 بچوں سمیت

کیا پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے؟شوکت یوسفزئی کی زبانی

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے

عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلیے فیصلہ کن اقدام کرے، ترجمان وزارت خارجہ

?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور

سندھ:محکمۂ تعلیم کا  تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم  فیصلہ

?️ 18 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ محکمۂ تعلیم نے  سندھ میں21اپریل

پچھلے24 گھنٹے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا کے جنین کیمپ

ترکی کے شام پر حملے کرنے کے اغراض و مقاصد

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ترکی کی حالیہ کئی فوجی کارروائیوں نے ظاہر کیا ہے کہ

عالمی مافیائی جرائم کا مرکز کہاں ہے؟

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ برسوں میں ترکی، خصوصاً اس ملک کے بڑے شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے