بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو قتل کرنے کی کوشش، 14 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی گئی

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو قتل کرنے کی کوشش، 14 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی گئی

?️

ڈھاکا (سچ خبریں) سنہ 2000 میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد اب 14 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی گئی ہے جو اس جرم میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں دو دہائی قبل وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے 14 دہشت گردوں کو سزائے موت سنادی گئی، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ دہشت گرد 2000 میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

شیخ حسینہ واجد پر ان کے سیکولر موقف کی وجہ سے شدت پسند کئی بار حملے کی کوشش کر چکے ہیں، اس کے بعد ملک بھر میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی اور پولیس کی کارروائیوں میں 100 سے زائد شدت پسند ہلاک اور ایک ہزار سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے پراسیکیوٹر عبداللہ بھولیان نے بتایا کہ عدالت نے بغاوت اور مجرمانہ سازش کرنے کے جرائم ثابت ہونے پر 14 ملزمان کو سزائے موت سنائی جن میں سے 5 مفرور ہیں۔

ان ملزمان نے اس کالج کے میدانوں میں دو بم نصب کیے تھے جہاں شیخ حسینہ واجد کو ریلی سے خطاب کرنا تھا، تاہم یہ ڈیوائسز برآمد کرکے ناکارہ بنادی گئی تھیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان شدت پسندوں کا تعلق حرکت الجہاد الاسلامی اور جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش سے ہے، جن پر 2010 اور اس کے بعد جان لیوا بم دھماکوں اور دستی بم حملوں کے الزامات لگائے گئے تھے۔

حرکت الجہاد الاسلامی کے بنگلہ دیش چیپٹر کے افغانستان سے تربیت یافتہ سربراہ مفتی عبدالحنان اور ان کے دو ساتھیوں کو ڈھاکا میں برطانوی ہائی کمشنر کو قتل کرنے کی کوشش پر 2017 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت 2016 کو ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت، جماعت اسلامی کے پانچ رہنماؤں کو 1971 میں جنگی جرائم پر پھانسی دے چکی ہے، بنگلہ دیش میں ہر سال کئی افراد کو سزائے موت سنائی جاتی ہے تاہم ان میں سے چند کو ہی تختہ دار پر لٹکایا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

2022 میں جاپانی طالب علموں کی خودکشی کا ریکارڈ قائم

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:جاپانی حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ

صیہونی وزیر اعظم کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم نے اس حکومت کے فوجی اور انٹلی جنس

سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف

?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی

سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں بتدریج اضافہ

?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر برس لاکھوں

آرمی چیف کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں

?️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر

پاکستانی یونیورسٹی کے پروفیسر: اسرائیلی جارحیت کا جواب ایران کی سٹریٹجک برتری کی نشاندہی کرتا ہے

?️ 15 جون 2025سچ خبریں:  پاکستان کی فارمن کرسچن یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے پروفیسر

شیریں مزاری گرفتاری کیس: ’حکومت کی کوشش ہے کہ عدالتی رٹ کو شکست دی جائے‘

?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری سے

پاکستان کا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی پر زور

?️ 26 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) دفترِ خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے