?️
پیرس (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے آئے دن افغانستان کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کی جارہی ہے اور متعدد اضلاع پر کنٹرول حاصل کیا جارہا ہے اور واضح ہے کہ یہ سب کچھ امریکا کی مدد اور اس کے اشاروں پر ہی کیا جارہا ہے لیکن دنیا کو یہ دکھانے کے لیئے کہ امریکا طالبان کی اس پیش قدمی کے خلاف ہے، امریکی سیکریٹری خارجہ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا یہ جائزہ لے رہا ہے کہ کیا طالبان افغانستان میں امن چاہتے ہیں یا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ طالبان، افغانستان میں تنازع کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں جبکہ طاقت کے زور پر ملک پر دوبارہ قبضے کی کوشش امن کوششوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پیرس کے دورہ کرنے والے انٹونی بلنکن نے اعتراف کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن، افغان صدر اشرف غنی اور ان کے سابق سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ کے درمیان واشنگٹن میں طے شدہ ملاقات سے قبل افغان سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
امن عمل اس وقت تعطل کا شکار ہے اور افغان سیکیورٹی فورسز، طالبان کا مقابلہ کر رہی ہیں جو کئی صوبوں کے دارالحکومت کے لیے خطرہ ہیں، دوسری جانب حکومتی فورسز کی مدد کے لیے نسلی گروپ اور ملیشیاز اکٹھا ہوگئے ہیں۔
فرانس کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال بہت غور سے دیکھ رہے ہیں اور اس بات کو بھی بغور دیکھ رہے ہیں کہ کیا طالبان، تنازع کے پرامن حل کے لیے سنجیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیکن یقینی طور پر طاقت کے زور پر ملک پر قبضے کی کوشش کرنا پرامن حل تلاش کرنے کے بالکل متضاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے افغانستان میں اسٹیٹس کو کوئی آپشن نہیں ہے، ہم ملک کے کچھ حصوں میں افغان سیکیورٹی فورسز پر ایک سال قبل کی بنسبت حملوں میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔
امریکی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ اگر ہم افواج کے انخلا کا عمل شروع نہیں کرتے تو اسٹیٹس کو کا خاتمہ نہیں ہوگا، جبکہ اسٹیٹس کو کوئی آپشن نہیں ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپریل میں 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد امریکی حمایت یافتہ افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
کسی بھی یورپی ملک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: اگر آپ کسی خوبصورت یورپی ملک کی شہریت حاصل کرنا
اگست
چین امریکہ کے لئے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے
?️ 1 اکتوبر 2025چین امریکہ کے لئے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے میں رکاوٹ بن
اکتوبر
شہباز شریف قطر پہنچ گئے
?️ 23 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ
اگست
باکو میں جولانی، خطے کا نیا نقشہ؟
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: سید مہدی طالب بین الاقوامی محقق احمد الشعراء، ابو محمد
جولائی
امریکی پابندیوں کا شکار چینی جنرل وزیر دفاع کے عہدے پر فائز
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے امریکہ کی طرف سے پابندیاں
مارچ
امداد کے منتظر فلسطینی ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عالمی حلقوں کی خاموشی کی وجہ سے صہیونی فوج فلسطینی
مارچ
خلیل الرحمٰن قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا عندیہ
?️ 13 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ
جون
حزب اللہ نے صیہونیوں کو کن راکٹوں سے گرایا؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: العہد لبنان نیوز سائٹ نے لبنان کی حزب اللہ کو اینٹی
مئی