?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی اور ریاستی رٹ کے قیام سےمتعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دوران اجلاس کہا کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے اور زمینی آپریشن اور قانون سازی کےذریعے انتہاپسند سوچ کی مؤثرحوصلہ شکنی کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادر سپوتوں کا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے، قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ پرفخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم، فورسز اور انٹیلی جنس ادارے متحد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہادر فورسز نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کو فتح کو تسلیم کیا اور فتنہ الہندوستان اور فتنہ خوارج کے مکمل خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کےخلاف متعلقہ اداروں نے مشترکہ کاوشوں سے مؤثر کارروائیاں کیں، اسمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرتا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسے انقلابی اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ اضافہ اور گلوبل ریٹنگ میں بہتری معاشی استحکام کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔دریں اثنا اسٹیئرنگ کمیٹی کی دہشت گردی کےخلاف وفاقی اور صوبائی سطح پر ہم آہنگی مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔


مشہور خبریں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج نہیں کی جاسکتی، خواجہ آصف
?️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نگران وزیرعلیٰ پنجاب
جنوری
سعودی عرب کے ساتھ امریکی ہتھیاروں کے معاہدے پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ
?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں)تازہ ترین رائے شماری کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے
ستمبر
اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا.
?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کا مطالبہ مسترد، نہ
مئی
الہول کیمپ عالمی سلامتی کے لیے خطرہ
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عراق کے نمائندے لقمان الفیلی
دسمبر
تعلیم اور صحت کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم
?️ 18 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں
اپریل
پاکستان میں موجود ویکسین کورونا کو روکنے میں موثر ہے:ڈاکٹر فیصل سلطان
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) طبی ماہرین نے کووڈ-19 ویکسین کے غیرمؤثر ہونے
مئی
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں 15 اگست سے اب تک بارشوں
اگست
کویتی عوام کا فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:پارلیمنٹ کے اراکین، کارکنان اور کویتی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا
فروری