SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر پر مودی کی فلاپ میٹنگ میں شامل کشمیری رہنما نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا

جون 26, 2021
اندر کشمیر
مقبوضہ کشمیر پر مودی کی فلاپ میٹنگ میں شامل کشمیری رہنما نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا
0
تقسیم
49
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبضہ کشمیر پر بات چیت کرنے کے لیئے بلائی گئی فلاپ میٹنگ میں شامل ہونے والے کشمیری رہنما محمد یوسف تاریگامی نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میٹنگ میں مودی نے کشمیر کے حوالے بالکل کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کشمیر میں موجدہ حالات کو بہتر بنانے کے لیئے کوئی ٹھوس یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ کُل جماعتی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی باتیں سنیں لیکن مطالبات پورا کرنے اور گوناگوں خدشات کا ازالہ کرنے کی کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی جس سے اس میٹنگ کے بارے میں مزید خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

تاریگامی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک سوال توقعات یا میٹنگ سے کیا نکل کر آیا، اس کا ہے تو پہلی بات یہ ہے کہ ہمیں بولنے کا موقع دیا گیا اور دوسری بات یہ کہ ہمیں اپنے مطالبات و خدشات پر وزیر اعظم کی طرف سے کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی گئی، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ نے میٹنگ بلائی اور ہمیں بولنے کا موقع دیا جو ایک قابل تحسین اقدام ہے لیکن اچھا یہ ہوتا اگر ایسی ایک میٹنگ 5 اگست 2019 کے فیصلے لئے جانے سے قبل بلائی جاتی۔‘

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آنے والے دنوں میں سری نگر میں پی اے جی ڈی کی کوئی میٹنگ متوقع ہے! ان کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ دہلی میں ہی موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہفتے کو سری نگر کے لئے روانہ ہو جاؤں گا، باقی لیڈران کا کیا پروگرام ہے میں نہیں جانتا۔ میں نے کسی سے پوچھا بھی نہیں۔‘‘

خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جمعرات کے روز بھارتی وزیر اعظم مودی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں 8 سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 14 لیڈران بشمول 4 سابق وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ، مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس میٹنگ کے بارے میں پہلے سے کسی قسم کا کوئی ایجنڈا نہیں دیا گیا تھا اور خدشات ہیں کہ بھارتی حکومت کشمیری رہنماؤں کو دہلی بلاکر ایک بار پھر کشمیریوں کو دھوکا دے کر ان کے خلاف کسی بڑی سازش کی تیاری میں ہے۔

Short Link
Copied
ٹیگز: بھارتکشمیری رہنمامحمد یوسف تاریگامیمقبوضہ کشمیرنریندر مودی

متعلقہ پوسٹس

بھارت نے کشمیریوں سے دولاکھ ایکڑسے زائد زمین زبردستی چھین لی ہے:ایل ایف کے
کشمیر

بھارت نے کشمیریوں سے دولاکھ ایکڑسے زائد زمین زبردستی چھین لی ہے:ایل ایف کے

فروری 6, 2023
راہُل گاندھی کی آمد سے قبل جموں میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی
کشمیر

راہُل گاندھی کی آمد سے قبل جموں میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی

جنوری 29, 2023
عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کوتباہی سے بچانے کے لیے مداخلت کرے
کشمیر

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کوتباہی سے بچانے کے لیے مداخلت کرے

جنوری 28, 2023

فلسطینی مسئلہ میں امریکی سفارت کاری کی موت

فلسطینی
فروری 6, 2023
0

سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مقبوضہ علاقوں کے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک امریکی اشاعت نے...

مزید پڑھیں

کویتی عوام کا فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان

فلسطینی عوام
فروری 6, 2023
0

سچ خبریں:پارلیمنٹ کے اراکین، کارکنان اور کویتی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا ایک گروپ الإراده اسکوائر میں جمع ہوا اور...

مزید پڑھیں

چینی غبارے کا مشن؛ موسمیات یا جاسوسی؟

چینی غبارے
فروری 6, 2023
0

سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سی آئی اے کے ایک سابق اعلیٰ اہلکار نے کہا کہ ہمیں کچھ...

مزید پڑھیں

میں نیتن یاہو کو مار ڈالوں گا: صیہونی پائلٹ

صیہونی پائلٹ
فروری 6, 2023
0

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے پائلٹ زئیف راز جنہوں نے 1981 میں عراقی جوہری تنصیبات پر اس حکومت کے حملے میں...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?