?️
سچ خبریں:صیہونی ریاست میں سیاسی عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے، لیکوڈ پارٹی کی حمایت میں معمولی اضافہ ہوا ہے، مگر اکثریت حاصل کرنا اب بھی ناممکن ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں حالیہ سیاسی حالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صہیونی حکومت ایک نئے دور کے سیاسی عدم استحکام اور قیادت کے زوال میں داخل ہو چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق 2026 کے وسط میں قبل از وقت انتخابات ممکن ہیں، جو نتن یاہو کے اقتدار کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو 2026 کے وسط میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد سے تلابیب کے اقتداری نقشے میں بڑی تبدیلی واقع ہو سکتی ہے۔
صہیونی سیاسی منظرنامہ اس وقت نئے صف بندیوں، پارٹی اتحادوں اور اندرونی بحرانوں سے دوچار ہے۔
دائیں بازو کے ائتلافی اتحاد کی بنیادیں متزلزل ہو رہی ہیں، اور بنیامین نتن یاہو کی قیادت میں قائم حکومت عوامی نارضایتی، فوجی بھرتی کے مذہبی قوانین، 2026 کے بجٹ بحران، اور عدالتی اصلاحات پر شدید اختلافات کا شکار ہے۔
میڈگم انسٹیٹیوٹ کے تازہ ترین سروے کے مطابق، اگر آج انتخابات منعقد ہوں تو:
- نتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی 27 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہوگی۔
- نفتالی بینیٹ کی نئی پارٹی 21 نشستیں حاصل کرے گی۔
- یائیر گولان کی قیادت میں ڈیموکریٹس پارٹی کو 13 نشستیں ملیں گی۔
- یائیر لاپیڈ کی "آیندہ”، آریہ درعی کی "شاس” اور آویگدور لیبرمن کی "اسرائیل بیتینا” ہر ایک کو 9 نشستیں ملیں گی۔
- ایتمار بنگویر کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت "قدرت یھودی” صرف 8 نشستوں پر محدود رہے گی۔
مجموعی طور پر، حکومتی اتحاد 51 نشستوں اور اپوزیشن 59 نشستوں پر کھڑی ہے، لیکن کوئی بھی مستحکم حکومت تشکیل دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
اسی دوران، عرب مشترکہ فہرست 11 نشستوں کے ساتھ چوتھی بڑی پارلیمانی قوت بن رہی ہے۔
نتن یاہو بدستور وزیر اعظم کے لیے سب سے پسندیدہ امیدوار ہیں
انہیں 39٪ عوامی حمایت حاصل ہے، جبکہ نفتالی بینیٹ 37٪ اور یائیر لاپیڈ 26٪ پر ہیں۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن سے قبل نتن یاہو کی مقبولیت جو 50 فیصد سے زائد تھی، اب تیزی سے کم ہوئی ہے۔
سیاسی تجزیہ کار مناحیم لازار کے مطابق، ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ نے عارضی طور پر لیکوڈ کی پوزیشن بہتر کی، مگر یہ تبدیلی صرف انتہائی دائیں بازو کے ووٹروں کی اندرونی منتقلی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی نقشہ اب بھی ناپائیدار ہے۔ مذہبی دائیں بازو کے پاس 51 سے زائد نشستیں نہیں، اور مخالفین عرب جماعتوں کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتے۔
لازار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا آئندہ سیاسی منظر چھوٹی جماعتوں کے کردار پر منحصر ہے، جو ممکنہ اتحادوں کا توازن طے کریں گی۔
ہارٹیز اخبار کے معروف تجزیہ نگار یائیر آسولین نے اپنے کالم ’’جب تک اسرائیل قیادت کے خلا کو تسلیم نہیں کرتا، کوئی تبدیلی ممکن نہیں‘‘ میں موجودہ حکومت کو اسرائیل کی تاریخ کی بدترین اور فاسد ترین حکومت قرار دیا۔
ان کے مطابق طوفان الاقصیٰ کے بعد سے اسرائیل فکری، اخلاقی اور سیاسی بحران میں مبتلا ہے،یہ بحران صرف حکومت تک محدود نہیں بلکہ اپوزیشن میں بھی کوئی نیا نظریہ، وژن یا قیادت موجود نہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اسرائیل میں حقیقی تبدیلی نہ انتخابی وعدوں سے آئے گی، نہ اتحادوں سے بلکہ فکری دیانت اور شجاعت سے۔
تازہ حالات سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل سیاسی زوال اور قیادت کی فرسودگی کے دوراہے پر کھڑا ہے۔
اگر قبل از وقت انتخابات منعقد ہوئے تو یہ نتن یاہو کے اقتدار کے خاتمے اور تلابیب کی سیاسی ساخت میں بڑی تبدیلی کی علامت ہوگا۔


مشہور خبریں۔
ایک سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالرز کا اضافہ
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ
ستمبر
بلوچستان کی کابینہ کی تقریب حلف برداری 7 نومبر بروز اتوار گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی
?️ 6 نومبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر ہاوس کی جانب سے
نومبر
پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 11 فیصد بڑھ گیا
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے
مارچ
فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی نابلس میں
اگست
دہشت گردانہ حملہ میں اسرائیل اور ترکی ملوث
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے قصی الضحاک نے
دسمبر
گرین لینڈ اور ڈنمارک کے درمیان تنازعہ تلاش کرنے کی کوشش؛ امریکی ناظم الامور کو طلب کر لیا گیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ڈنمارک میں واقع "گرین لینڈ” کے خود مختار علاقے میں
اگست
سوڈان میں تیز رد عمل فورسز کے پرتشدد حملے میں 50 افراد شہید
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: سوڈان کے طبی نیٹ ورک نے ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب
دسمبر
امریکہ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکی حملہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ایک ناکام اور
جون