ٹوئٹر کو نائجیریا کے صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا مہنگا پڑگیا

ٹوئٹر کو نائجیریا کے صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا مہنگا پڑگیا

?️

نائجیریا (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو نائجیریا کے صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا اتنا مہنگا پڑا کہ نائجیریا نے ملک میں ٹوئٹر سروس غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق نائجیریا نے صدر محمد ہوباری کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے معطل کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق صدر محمد بوہاری نے اپنی ٹوئٹ میں مقامی علیحدگی پسندوں کو سزا دینے کی دھمکی دی تھی جس کے نتیجے میں وہ ٹوئٹر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے اور دو دن قبل ان کی ٹوئٹ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے ڈیلیٹ کردیا تھا، صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے دو دن بعد ہی نائجیریا نے ملک میں ٹوئٹر سروس غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کردی۔

وزیر اطلاعات لائی محمد نے ٹوئٹر سروس کی معطلی کے حوالے سے کہا کہ حکومت نے یہ کارروائی اس لیے کی کیونکہ ان سرگرمیوں کے لیے پلیٹ فارم کے مستقل استعمال کی وجہ سے نائیجیریا کے کارپوریٹ وجود کو خطرات لاحق ہیں۔

معطلی کی تفصیلات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایک معاون خصوصی نے رائٹرز کو بتایا کہ انتظار کریں اور دیکھیں کہ معاملات کیا شکل اختیار کرتے ہیں۔

رائٹرز نے ٹوئٹرز سروس کی بندش کی جانچ کے حوالے سے جب لاگوس اور ابوجا میں ٹیسٹ کیے تو ہفتے کو دن کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران کچھ موبائل آپریٹرز کے ذریعے ویب سائٹ تک رسائی ممکن نہ تھی البتہ ٹوئٹر کی ایپلی کیشن اور ویب سائٹ ملک میں دیگر نیٹ ورکس کے ذریعے قابل رسائی تھی۔

ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ نائجیریا کی حکومت کی جانب سے آپریشن کی معطلی کے بارے میں ٹوئٹر کو شدید تشویش ہے اور وہ اس بارے میں تحقیقات کررہا ہے، جب مزید معلومات ہوں گی تو اس حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا۔

بدھ کے روز امریکی کی ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا کہ سرکاری عمارتوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ٹوئٹ میں سزا دینے کی دھمکی دے کر نائجیریا کے صدر ٹوئٹر کے خراب رویے کی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اور اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔

اپریل میں نائجیریا کے وزیر اطلاعات نے اس وقت غصے میں شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا جب ٹوئٹر نے پڑوسی ملک گھانا کو اپنے پہلے افریقی دفتر کے طور پر منتخب کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کمپنی نائیجیریا کے حوالے سے ان خبروں سے متاثر تھی جن میں اس کی غلط منظر کشی کی گئی اور مظاہروں پر کریک ڈاؤن کی خبریں نشر کی گئیں۔

پولیس اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے مبینہ ثبوت سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے لیے منظم انداز میں چندہ اکٹھا کیا تھا، ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے اپنے فالوورز کو عطیہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ٹوئٹ کی تھی۔

مظاہروں کے تناظر میں محمد بوہاری نے جعلی خبروں کے سدباب کے سلسلے میں سوشل میڈیا کے حوالے سے ضابطہ اخلاق بنانے کی ہدایت کی تھی۔

جمعہ کے روز نائیجیریا کے ایک سب سے بڑے موبائل آپریٹرز میں سے ایک ایئرٹیل کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر یہ بتانے سے انکار کردیا کہ آیا کمپنی کو معطلی کے بارے میں کوئی سرکاری ہدایت موصول ہوئی ہیں یا نہیں، سب سے بڑے موبائل آپریٹر ایم ٹی این سے اس حوالے سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کال اور میسیجز کا جواب دینے سے گریز کیا۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب نے ایک دن کے لیے بھی قرارداد 1701 پر عمل نہیں کیا: لبنانی نمائندہ

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے نمائندے علی خریس نے زور دے کر

سعودی عرب کا فوجی بجٹ میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ملٹری انڈسٹریز آرگنائزیشن کے سربراہ نے دفاعی صنعت میں خود

آئی ایم ایف نے قرض کی دوسری قسط کے ساتھ مطالبات کی نئی لسٹ بھی بھیج دی

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض کی

طالبان نے افغانستان میں قومی Entrance Exam کے وقت کا اعلان کیا

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:      طالبان کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے اعلان کیا

اُمید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا، وزیراعظم

?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے

صیہونی حکومت کی جیلوں میں 170 فلسطینی بچوں پر تشدد

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی سماجی ترقی کی وزارت کے

کورونا ویکسین کی مخالفت کرنے پر 200 امریکی میرینز نوکری سے باہر

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  یو ایس میرین کور کے ترجمان اینڈریو ووڈ نے ایک

نیتن یاہو چین سے کہا چاہتے ہیں؟

?️ 27 جون 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے دورہ چین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے