سعودی عرب کی خطے میں مسلمانوں اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن بھارت کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت

سعودی عرب کی خطے میں مسلمانوں اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن بھارت کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت

?️

ریاض (سچ خبریں)  سعودی عرب نے خطے میں مسلمانوں اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن بھارت کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت شروع کررکھی ہے اور اب یہ تجارت 33 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تعینات بھارتی سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 33 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

بھارتی سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر سعودی عرب میں بھارت کے سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی گہرائی بہت مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ حقائق اور اعداد وشمار اس کی تصدیق کرتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارتی تبادلے کا حجم 33 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اس وقت ایک اہم ترین ملک ہے، ان کا ملک خلیجی خطے، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں مضبوط سفارتی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے،  سعودی عرب ان میں اہم ترین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت آج سعودی عرب میں ادارہ جاتی کام ایک اچھی علامت ہے، یہی وجہ سے ہم اپنے معاشی، سیاسی اور معاشرتی پہلوؤں پر اپنے مستقبل کے کام کی بنیاد رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر اوصاف نے مزید کہا کہ چین، امریکا اور متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب بھارت کا چوتھا تجارتی شراکت دار ہے۔

مشہور خبریں۔

اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ، تفتیشی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد : (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے اعلی عدلیہ کے

شام میں قتل؛ جولانی اور عرب و مغربی حامی بے نقاب 

?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، جسے ہر کوئی دہشت گرد گروہ تحریر

جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے

?️ 21 جولائی 2025جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ

پاکستان نے اپنی ائیر لائنز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 26 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور مقامی نجی

سویڈن کے سفیروں کے ستارے گردش میں

?️ 2 اگست 2023مصر کی وزارت مذہبی اوقاف کے سابق نائب سعد الفقی نے روس

امریکہ کو مزید کون سے ہتھیار چاہیے؟ایلان مسک

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی ارب پتی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلان مسک

سعودی عرب کی تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شرائط

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو

سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان اختلافات کی وجوہات

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:لبنانی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں متحدہ عرب امارات اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے