?️
سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت حراست میں لیے گئے متعدد افغان مہاجرین کو پاکستان منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
افغان ایوک کے مطابق لوزیانا سے خصوصی پرواز کی تیاری کی اطلاع ملی ہے تاہم تاحال سفری دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔ پاکستان نے 2026 کے آغاز سے اب تک 85 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ہے۔
امریکی حکومت حراست میں لیے گئے متعدد افغان مہاجرین کو پاکستان بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اس اقدام میں ان افغان افراد کے رشتہ دار بھی شامل ہو سکتے ہیں جنہوں نے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں واپس آنے سے قبل امریکی فوجیوں کے ساتھ تعاون کیا تھا۔
بلومبرگ نے امریکی وفاقی حکومت کے ایک اہلکار، امیگریشن وکلاء اور مہاجرین کی حامی تنظیموں کے حوالے سے لکھا ہے کہ امیگریشن مراکز میں حراست میں لیے گئے متعدد افغان افراد کو اطلاع دی گئی ہے کہ ممکنہ طور پر انہیں جلد پاکستان منتقل کیا جا سکتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ممکنہ پرواز آئندہ ہفتوں میں کی جائے گی تاہم امریکی حکومت نے ابھی اس منصوبے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔
امریکی افواج کے ساتھ تعاون کرنے والے افغان افراد کی حمایت کرنے والی تنظیم "افغان ایوک” نے اعلان کیا کہ اسے لوزیانا ریاست سے حراست میں لیے گئے افغان افراد کی منتقلی کے لیے خصوصی پرواز کی تیاری کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں۔ اس تنظیم کے مطابق بعض حراست میں لیے گئے افراد کو بتایا گیا ہے کہ ان کی منزل پاکستان ہے جبکہ ایک دوسرے گروپ کو کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر انہیں افغانستان بھیجا جا سکتا ہے۔ تاہم ابھی حراست میں لیے گئے افراد کو سفری دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی ان کے وکلاء کو اپنے موکلین کی حتمی منزل کا علم ہے۔
افغان ایوک نے یہ بھی کہا ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان کو ان افراد کی افغانستان منتقلی کے راستے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ لہٰذا اس وقت یہ واضح نہیں کہ پاکستان ان افراد کی حتمی منزل ہوگا یا صرف انہیں افغانستان واپس بھیجنے کا راستہ۔
یہ تشویش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے حالیہ دور میں مہاجرین کو ان کے ملکوں کے علاوہ دیگر ممالک میں ملک بدر کرنے کے عمل کو وسعت دی ہے۔ اس طریقے کو "تیسری ملک میں ملک بدری” کہا جاتا ہے جس میں افراد کو ایسے ملک منتقل کیا جاتا ہے جس کی انہیں شہریت حاصل نہیں اور نہ ضروری طور پر اس ملک سے ان کا کوئی تعلق ہوتا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے ستمبر میں رپورٹ کیا تھا کہ امریکہ نے درجنوں مہاجرین کو وسطی افریقی جمہوریہ منتقل کیا ہے جن میں 12 افغان شہری اور 8 ایرانی شہری بھی شامل تھے۔ ملک بدر کیے گئے ایک افغان نوجوان کا تعلق ایسے خاندان سے تھا جس کے افراد نے امریکی افواج کے ساتھ تعاون کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں امریکہ کی جانب سے ملک بدر کیے گئے مہاجرین کو افریقی اور لاطینی امریکی ممالک بشمول کوسٹاریکا منتقل کیے جانے کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔ اس عمل نے ان افغان افراد کی قسمت کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے جنہیں بغیر کسی حفاظتی ضمانت کے ایسے ممالک منتقل کیا جا سکتا ہے جن کی انہیں شہریت حاصل نہیں۔
افغان ایوک نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کے اعداد و شمار کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے 2026 کے آغاز سے اب تک 85 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کیا ہے۔ اس لیے امریکہ سے حراست میں لیے گئے افغان افراد کی ممکنہ منتقلی نے ان کے افغانستان واپس بھیجے جانے کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کتنے افغان افراد اس منصوبے کے تحت آ سکتے ہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ پاکستان کی حکومت نے انہیں قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی
?️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح
مئی
غزہ میں خواتین، بچوں اور شیرخواروں پر ظلم کا سلسلہ جاری
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:ٹروڈو نے منگل کو مقامی وقت کے مطابق اسرائیلی حکومت سے
نومبر
امریکہ یمن کے خلاف اپنے غیر انسانی سلوک کو روکے :یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے انصار اللہ تحریک
فروری
امریکی حملے کے جواب میں ایران کے ردعمل پر عالمی تشویش میں اضافہ
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے حکم
جون
امریکہ کی نفسیاتی جنگ ہمیشہ کی طرح ناکام رہے گی: مادورو
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر وینزویلا نکولس مادورو نے ریاستی ٹیلی ویژن پر قوم سے
اکتوبر
اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی ممالک کے سربراہان
نومبر
اسکاٹ لینڈ میں برطانوی شاہی نظام کے خلاف مظاہرہ
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اسکاٹ لینڈ کے ایڈن برگ چرچ جہاں ملکہ الزبتھ کا جنازہ
ستمبر
فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں عافیہ سے ایک بار پھر ملاقات طے پا گئی: وکیل
?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوزیہ صدیقی کی امریکا میں قید اپنی بہن
نومبر