ڈی جی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام

?️

ڈی جی خان: (سچ خبریں) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کہا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے سرحدی چوکی لکھانی پر سحری کے وقت حملہ کیا، خیبرپختونخوا سے دہشت گرد ٹولیوں کی صورت میں حملہ آور ہوئے، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار استعمال کیے۔

انہوں نے بتایا کہ جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی اور پولیس نے مشین گنز اور مارٹر سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے باعث دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام اور پسپائی پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا کہ پنجاب-خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں پولیس کا دیگر اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اس سے قبل خوارجی دہشت گردوں کے 19 حملے ناکام بنا چکی ہے، پولیس ہر قیمت پر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب-خیبر پختونخوا بارڈر پر سرحدی چوکیوں کو جدید ترین اسلحہ فراہم کیا گیا ہے اور جوانوں کے الرٹ ہونے کے باعث خوارجی دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

واضح رہے کہ 6 روز قبل بھی خوارجی دہشت گردوں کا چیک پوسٹ لکھانی پر حملہ ناکام بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی 73 آپریشنز کے دوران 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، بہاول نگر، رحیم یار خان، راجن پور، بھکر، جہلم میں کارروائیاں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ خوشاب اور جہلم سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیے گئے، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، پمفلٹ، نقدی، موبائل فونز برآمد ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گردوں میں ریاض، شفیق، رشید، جاوید، ظہیر، ظہیر الدین، حفیظ، وزیر، آصف اور وحید شامل ہیں جو مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

مشہور خبریں۔

عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری کے لیے تیار

?️ 19 اگست 2025عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری

مقبوضہ فلسطین سے سرمایہ داروں کا فرار اور اسرائیل کے خاتمے کی وارننگ

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:اکتوبر 1973 کی جنگ کے بعد جب مصر اور شام صیہونی

کیا امریکہ کو دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے؟ ٹرمپ کی وارننگ

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں اپنے حامیوں کے

یورپی یونین اور پاکستان کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس، سیاسی ، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور

کچھ لیک ہونے والی امریکی خفیہ دستاویزات کے بارے میں

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیک ہونے

بائیڈن نے کانگریس کو شام میں جارحیت سے آگاہ کیا

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:     امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ایوان نمائندگان کے

شکاگو کے اسکولوں میں صرف ایک سال میں 600 سے زیادہ جنسی زیادتی کی شکایات درج

?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ایک داخلی تحقیقات کا نتیجہ یہ ظاہر کرتا

زیلنسکی کی مغربی حامیوں سے روس پر دباؤ بڑھانے کی درخواست

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: یوکرائنی صدر نے برطانوی وزیر اعظم سے تفصیلی بات چیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے