خود انحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ درست سمت میں نہ گئے تو تاریخ میں ہمارا ذکر بھی نہیں ملے گا،ہمیں ملک کی مستقل ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا،اختلافات،ذاتی پسند اور ناپسند کو ختم کرکے بہتر فیصلے کرنے ہوں گے،مل کر کام کرنے سے ہماری مسافت بہت کم ہو جائے گی،کشکول کا زمانہ اب ختم ہوجانا چاہئے،خود انحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں اراونڈ ٹرن پاکستان کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نےترقیاتی منصوبوں کوالتواکاشکاررکھا،گزشتہ حکومت نےگیس کےسستےاورلانگ ٹرم معاہدےنہیں کیے،پوری دنیااس وقت معاشی بحران کاشکارہے۔

انکا کہناتھاکہ پاکستان میں وسائل اورہنرمندلوگوں کی کمی نہیں،بنگلہ دیش نے 6 بلین سے جو منصوبہ بنایا وہ چھو منتر سے نہیں آیا،محنت کی،مقدمات کی مدمیں ہم نےاربوں روپےضائع کیے،ابھی تک ہم نےایک دھیلہ نہیں کمایامگراربوں روپےضائع ہوگئے،وزیراعظم نے کہا کہ 1250میگاواٹ بجلی کا منصوبہ مکمل ہونا چاہیے تھا، انکا کہناتھاکہ مفتاح اسماعیل نے بتایا آئی ایم ایف سے 2ارب ڈالر مل جائیں گے،مفتاح اسماعیل سے کہا ہماری منزل خودانحصاری ہے،اورحقیقت یہ ہے کہ خودانحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے، وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ خود انحصاری ہی قوم کی سیاسی ،معاشی آزادی کی ضمانت ہے،پاکستا ن میں کسی چیز کی کمی نہیں،اتحادی حکومت چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہے،فیصلوں پر مشاورت جمہوری عمل ہے۔

اس سے پہلے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ بلڈرز،فرنیچر کا کام کرنے والوں کونیٹ ٹیکس میں لے کر آوں گا،گزشتہ حکومت نےپونے 4 سال میں 20 ہزارارب قرض لیا،سخت معاشی حالات میں بھی وزیراعظم نےغریب عوام کوریلیف دیا،10سال میں اکنامک گروتھ کی طرف چلے جائیں تو ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی ٹینکوں کے ساتھ فالانژوں کی واپسی؛ لبنان میں صہیونیوں کا پانچواں ستون کیا چاہتا ہے؟

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:ایک طرف لبنان کی حکومت اور عوام مشرقی بحر روم میں

حماس نے اسرائیلیوں کو چکھایا مزہ

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے حوالے

حماس: فاکس نیوز کے دعوے جھوٹ ہیں

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے ایک رکن نے فاکس نیوز کے اس

صیہونی کابینہ تباہی سے ایک قدم کے فاصلہ پر

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:نفتالی بینیٹ کی اتحادی کابینہ ایک نمائندے کے جانے کی وجہ

ایران، روس اور چین تعاون کو مضبوط بنانے پر متفق

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:چین، روس اور ایران کے نائب وزرائے خارجہ نے ویانا مذاکرات

صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی مؤثر وصولی پر وضاحت نہ ملنے پر آئی ایم ایف کو تشویش

?️ 13 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) زرعی انکم ٹیکس سے متعلق چاروں صوبائی

صیہونی فوج نے امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی خبروں پر پردہ ڈالنے والا صہیونی میڈیا

غزہ کی پٹی میں ممکنہ جنگ بندی کی تفصیلات جاری

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "یدیعوت آحارونوت” نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے