?️
اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر کے 24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر مزید ایک ہفتہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اطلاعات کے مطابق کورونا کی تمام پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 24 حساس اضلاع میں 15 ستمبر تک رہے گا، توسیع کا یہ فیصلہ کورونا صورتحال کے سبب ہیلتھ سسٹم پر پڑنے والے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ان اضلاع میں ان ڈور اور آؤٹ ڈائننگ اجتماعات پر پابندی ہوگی، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی، کھیل اور تفریحی سرگرمیاں ممنوع ہوں گی،
این سی او سی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نے پنجاب، کے پی اور آئی سی ٹی کے 24 ہائی ڈیزیز اضلاع میں 12 ستمبر تک نافذ کردہ این پی آئی کو 15 ستمبر 21 تک بڑھا دیا گیا ہے جس کا جائزہ 15 ستمبر کو لیا جائے گا۔
یعنی پنجاب اور خیبر پختون خوا میں 12 ستمبر کو کھلنے والے اسکولز اب اس تاریخ کو نہیں کھلیں گے بلکہ 15 ستمبر کو جائزہ اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ ہوگا ان صوبوں کے اسکولز بھی کب کھولے جائیں۔
قبل ازیں وزارت تعلیم نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر این سی او سی کو تعلیمی اداروں سے متعلق تین تجاویز ارسال کی تھیں۔
اول تجویز میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کو پہلے کی طرح طلباء کی نصف تعداد کے ساتھ کھولا جائے۔ دوسری تجویز یہ تھی کہ تعلیمی ادارے تین دن مکمل بند اور تین دن کھولے جائیں جبکہ تیسری تجویز کیا گیا کہ تمام تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ کے لیے بند کر دیئے جائیں۔
دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کے فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ اساتذہ کی ویکسی نیشن کے باوجود تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں، ملک بھر کے کنٹونمنٹس ایریاز میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
ملک ابرار حسین نے مزید کہا کہ باقی شعبہ جات کھول کر صرف تعلیمی اداروں کو بند رکھنا زیادتی ہے، وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف نوٹس لیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت کے آرمینیائی قتل عام کے حوالے سے موقف میں تبدیلی کے پس پردہ اسباب
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: چند روز قبل صہیونی حکومت کی کابینہ نے اپنے ہفتہ وار
جولائی
صیہونیوں کا ایرانی سائبر حملوں میں اپنی ناکامی کا اعتراف
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکام نے سرکاری طور پر ایک بیان میں ایران سے
مارچ
غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے 14ویں روز کی خبریں
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ 13 دنوں میں صیہونی حکومت کے جنگجو مسلسل غزہ کے
اکتوبر
امریکی عدالت گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکی جنوبی ریاست کیرولائنا کی ایک عدالت میں بم رکھے جانے
فروری
صیہونی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کی نیتن یاہو پر شدید تنقید
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے اسرائیلی
نومبر
ہیگ ٹریبونل کا فیصلہ قانون کی حکمرانی کے لیے فیصلہ کن فتح
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:اس ملک کی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ
جنوری
ایران کے جوہری پروگرام میں بڑی پیش رفت: گروسی
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے
دسمبر
ہل: وینزویلا کے ساتھ امریکی جنگ بہت بڑے خطرات لائے گی
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: دی ہل میگزین نے ایک نوٹ میں کولمبیا اور برازیل
اکتوبر