?️
سچ خبریں:مراکش کے دارالحکومت رباط میں شہریوں نے صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے "فلسطین کو آزادی ملنی چاہیے” اور "ہم قبضے کے خلاف ہیں” کے نعرے لگائے۔
مراکش کے شہریوں نے اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزیوں اور حملوں کے تسلسل پر شدید احتجاج کیا اور صہیونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
مراکش کے دارالحکومت رباط میں بڑی تعداد میں شہریوں نے صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں؛ انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے
مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہو کر نعرہ لگایا: "ہم قبضے کے خلاف ہیں!”
ان کے ہاتھوں میں موجود بینرز پر :”فلسطین آزاد ہونا چاہیے” اور "فلسطین کی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی ” جیسے نعرے درج تھے۔
ترک خبر رساں ادارے آناتولی کے مطابق، یہ مظاہرہ غیر سرکاری تنظیم "اقدام برائے فلسطین” کی اپیل پر منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی مذمت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں، صیہونی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان امریکہ کی ثالثی سے جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کے مطابق صہیونی فوج کا غزہ سے انخلا، قیدیوں کا تبادلہ اور انسانی امداد کی فراہمی پر اتفاق ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:قابض حکومت کی غزہ جنگ بندی توڑنے کی کوشش
تاہم غزہ حکومت کی تازہ رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک صیہونی فوج نے 80 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جن کے نتیجے میں 97 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے مہنگا
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی
مارچ
مجرموں کی حکومت میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، عمران خان
?️ 13 اکتوبر 2022چار سدہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
غزہ میں مزاحمت کے دو ہزار پہاڑ لوٹ آئے۔ دو ہزار یحییٰ سنوار!
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: میدان جنگ میں نہیں! وہ بزدلانہ طور پر ان کے
اکتوبر
یمن جنگ سے سعودیوں کو کچھ نہیں ملنے والا
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں شبوا تا مارب
مارچ
تہران قاہرہ اتحاد اسرائیل کے حق میں نہیں:صہیونی میڈیا
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے خطے میں ایران مخالف اتحاد کی تشکیل کے
مئی
یمنی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مأرب
جنوری
اردن کے ہسپتال میں دردناک حادثہ، آکسیجن ختم ہونے کے باعث متعدد مریض ہلاک ہوگئے
?️ 14 مارچ 2021عمان (سچ خبریں) اردن کے ہسپتال میں اس وقت دردناک حادثہ پیش
مارچ
یمن میں امریکی اور برطانوی جارحیت
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی قومی خودمختاری کو پامال کرنے والے ایک غیر
مارچ