صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر مراکشی عوام کا شدید غم و غصہ

صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر مراکشی عوامی کا شدید غم و غصہ

?️

سچ خبریں:مراکش کے دارالحکومت رباط میں شہریوں نے صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے "فلسطین کو آزادی ملنی چاہیے” اور "ہم قبضے کے خلاف ہیں” کے نعرے لگائے۔

مراکش کے شہریوں نے اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزیوں اور حملوں کے تسلسل پر شدید احتجاج کیا اور صہیونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

مراکش کے دارالحکومت رباط میں بڑی تعداد میں شہریوں نے صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں؛ انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے

مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہو کر نعرہ لگایا: "ہم قبضے کے خلاف ہیں!”
ان کے ہاتھوں میں موجود بینرز پر :”فلسطین آزاد ہونا چاہیے” اور "فلسطین کی آزادی تک مزاحمت جاری رہے گی ” جیسے نعرے درج تھے۔

ترک خبر رساں ادارے آناتولی کے مطابق، یہ مظاہرہ غیر سرکاری تنظیم "اقدام برائے فلسطین” کی اپیل پر منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں، صیہونی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان امریکہ کی ثالثی سے جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کے مطابق صہیونی فوج کا غزہ سے انخلا، قیدیوں کا تبادلہ اور انسانی امداد کی فراہمی پر اتفاق ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:قابض حکومت کی غزہ جنگ بندی توڑنے کی کوشش

تاہم غزہ حکومت کی تازہ رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک صیہونی فوج نے 80 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جن کے نتیجے میں 97  فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کریں : پاکستانی سفیر

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اس ملک

آج کے وقت میں بیٹوں کے لیے دلہن ڈھونڈنا ناممکن ہوچکا، صبا فیصل

?️ 17 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ حال

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

?️ 23 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور  ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہ سے ملاقات

?️ 30 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ چین کے دوران اپنے

 فاشر پر حملے کے دوران سوڈانی شہریوں کے خلاف اعصابی گیس کا استعمال

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: خاموشی توڑتے ہوئے سوڈان کے سفیر نے تیز رفتار حمایتی دستوں

اپنے انتہائی مخلص، بااعتماد اور بھائی عرفان صدیقی کی وفات پر بڑا دکھ ہوا۔ نوازشریف

?️ 10 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف نے

فرانس اور شیلی کے سربراہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی اور شیلی کے صدر ایمانوئل میکرون اور گیبریل بورک نے

برطانیہ یوکرین کو بغیر پائلٹ مائن سویپر دیتا ہے

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   برطانوی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ یوکرین کے ساحلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے