10دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان گرین لائن کا افتتاح کریں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم رواں ماہ 10دسمبر کو کراچی کے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے اتوار کو سماجی راطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی میں پہلا جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن بی آر ٹی شروع کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح 10دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر منصوبہ بندی کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے کہ جب گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے کہا تھا کہ گرین لائن منصوبہ 25دسمبر سے کمرشل بنیاد پر فعال ہو گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا، اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے 16.85 ارب روپے کے بس منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیراعظم نواز شریف نے فروری 2016 میں رکھا تھا۔

جس کے بعد منصوبے کو مزید وسیع کرتےہوئے 10 کلومیٹر کا اضافہ کردیا گیا تھا اور لاگت کا تخمینہ 24 ارب روپے تک لگایا گیا تھا۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کو 2017 کے آخر تک مکمل ہونا تھا لیکن نئی ڈیڈ لائنز دی جاتی رہیں، منصوبے کے آغاز سے روڈ کے دونوں اطراف رکاؤٹوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی طرح دکانداروں اور کاروبار افراد کو بھی منصوبے میں تاخیر کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکز میں حکومت آنے کے بعد یہ منصوبے طوالت اختیار کرگیا تھا تاہم گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو گرین لائن منصوبے کی 40 بسوں کی دوسری اور آخری کھیپ کراچی پہنچ گئی تھی۔

حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس) کے تحت 80 بسوں کے ساتھ اس منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق اس منصوبے سے روزانہ تقریباً 3 لاکھ شہری مستفید ہوں گے۔گرین لائن منصوبے کی 40 بسوں کی پہلی کھیپ 19 ستمبر کو کراچی پہنچی تھی، جس کو وزیر منصوبہ بندی نے امید کی کرن اور ایک سنگ میل سے تعبیر کیا تھا۔

اسد عمر نے کہا تھا کہ کراچی والوں کے لیے 40 سال کے طویل دور کے بعد جدید سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولت کا آغاز ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں سے ان کی حمایت میں کمی

?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک سروے رپورٹ کے مطابق، امریکی رائے دہندگان خاص طور

صیہونی حکومت کے بارے میں بائیڈن کے متعصبانہ بیانات سے حماس غصہ

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں امریکی صدر

موساد کے نئے سربراہ کی تقرری پر شدید اندرونی اختلافات

?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق موساد کے نئے سربراہ کی تقرری پر

افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں۔ خواجہ آصف

?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

امریکی انٹیلی جنس چیف کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کا راز

?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:بہت سے لوگوں نے امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ولیم برنس

ہم فلسطینی عوام پر کسی بھی قسم کی سرپرستی کی مخالفت کرتے ہیں: فتح

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: فتح کی تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح

افغان طالبان کی پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود روابط ضروری ہیں، منیراکرم

?️ 21 ستمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب

کیا 2024 کے انتخابات کے لیے بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نااہل ہیں؟

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ہل میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں جو بائیڈن کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے