?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں، افغانستان کے معاملے پر او آئی سی وزارئے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بہت بڑی پیشرفت ہے اور ہم افغانستان کے لیے ٹرسٹ فنڈ کے قیام میں کامیاب ہوگئے ہیں مسئلہ طالبان کا نہیں بلکہ مسئلہ 38ملین افغان عوام کا ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے متعلق بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عزت اور کامیابی عطا فرمائی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا، 20 وزرائے خارجہ اور 10 نائب وزرائے خارجہ کی اجلاس میں شرکت پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے، 437 وفود پاکستان میں منعقدہ اس تاریخی اجلاس میں شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے ٹرسٹ فنڈ کے قیام میں کامیاب ہوگئے ہیں، افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے، یہ بہت بڑی پیش رفت ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے مل کر کردار ادا کیا ہے۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مسئلہ طالبان کا نہیں بلکہ 38 ملین افغان عوام کا ہے، افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں، افغانستان کو ادویات اورخوراک کی فوری ضرورت ہے، تنخواہ دینے کے پیسے ہوں گے تو اسکول بھی چلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے نکتہ نظرسے امریکا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
سانحہ بجبہاڑہ کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت
?️ 22 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے سانحہ بجبہاڑہ کے شہداء
اکتوبر
نبی کریمﷺ کی سیرت اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے: وزیراعظم
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے
نومبر
جلالی: شنگھائی تعاون تنظیم ایک عملی کردار میں بدل جائے
?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر روس نے کہا: شنگھائی تعاون
اپریل
شکاگو میں ٹرمپ کی مہم جرائم اور امیگریشن سے لڑنے کا دعوی کرتی ہے
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر لاس اینجلس اور واشنگٹن کے شہروں کے بعد
اگست
شام میں امریکہ کی سربراہی میں تیس ہزار داعشی سرگرم
?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالی میں مسلم علما کی یونین کے سربراہ
فروری
غزہ میں جنگ کم از کم مزید 6 ماہ تک جارے رہنے کا امکان
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے ایک باخبر اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے خبر
جنوری
انصاراللہ کے میزائلوں کی جگہ امریکی فلم؛یمن میں جارحیت پسندوں کی بوکھلاہٹ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:یمن میں سعودی جارح اتحاد اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے
جنوری
کس کے بغیر گلوکار فلک شبیر کا رہنا ناممکن ہے؟
?️ 2 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف گلوکار فلک شبیر کے ایک مداح کی جانب
جون