پشاور: فورسز کی کارروائی میں داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی اہم  کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

?️

پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے  اہم  کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک  کر دئے ہیں۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔سی ٹی ڈی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، دہشت گرد رنگ روڈ قبرستان میں واردات کی غرض سے موجود تھے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ اور مختلف دستاویزات برآمد ہوئے۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) نے بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ پشاور میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا، ہلاک ملزمان میں ایک کمانڈر حیات تھا جو پشاور داعش کا انچارج تھا۔سی سی پی او کے مطابق مرکزی کمانڈر سلیمان تھا جس کا تعلق باجوڑ سے تھا، تیسرا دہشت گرد افغانی تھا۔

سی سی پی او کا کہن ا ہے کہ 2 پولیس اہلکاروں اور سکھ شہری ستنام سنگھ کے قتل میں داعش نیٹ ورک ملوث تھا جکس میں مذکورہ ملزمان بھی شامل تھے، سنہ 2017 میں پشاور میں داعش کا ہیڈ کوارٹر بھی پکڑا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات مقابلے میں 2 دہشت گرد فرار بھی ہوگئے۔

مشہور خبریں۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی سماعت کا احوال

?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چوہدری پرویزالہی اور تحریک انصاف کی ڈپٹی

اللہ کی مدد سے کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا: فواد چوہدری

?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد

وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفون پر افغانستان پر تبادلہ خیال کیا

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور

برطانوی جنرل کی روسی طاقت اور یورپ کے ساتھ ممکنہ جنگ کے بارے میں وارننگ

?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:نیٹو کمانڈر جنرل مائیک ایلوس نے خبردار کیا کہ روس کی

اوپیک تیل کی پیداوار میں کمی غیر عاقلانہ

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:   امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے دعویٰ کیا کہ تیل

جارحین کے ساتھ فوجی تصادم کا نیا دور مختلف ہوگا: محمد البخیتی

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:     تحریک انصار اللہ کے سینیئررکن محمد البخیتی نے تصدیق

ٹرمپ کے جوہری دعوے کی تصدیق ممکن نہیں

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے زیرآب جوہری

چیئرمین سینیٹ کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

?️ 25 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے