?️
سچ خبریں:الجولانی کی امریکی حمایت کے حصول کی کوشش میں اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے اور شام کو ابراہام معاہدے میں شامل کرنے کی خواہش، شام کی خودمختاری کے لیے ایک سنگین خطرہ اور صہیونی استعماریت کی نئی شکل ہے۔
محمد الجولانی نے حالیہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر شام کو ابراہام معاہدے میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے،یہ اقدام نہ صرف شامی حکومت کی مغربی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ صہیونی قبضے کو رسمی حیثیت دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
خطے کے تجزیہ کاروں کے مطابق جولانی کی یہ پیشکش اسرائیل سے امن کا مطالبہ نہیں، بلکہ استعمار کے سامنے مکمل سرنگونی کا اعلان ہے۔
نیتن یاہو نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد 1974 کے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا اسرائیلی افواج نے بلندیهای حرمون اور قنیطرہ میں داخل ہو کر اہم دفاعی تنصیبات تباہ کر دیں، اب جولانی، جس کی افواج دفاعی طور پر مفلوج ہو چکی ہیں، اسرائیل کی خوشنودی کے لیے ترامپ سے التجا کر رہا ہے
24 اپریل 2025 کو جولانی کی ملاقات کوری میلز اور مارلین اسٹانزمن سے ہوئی،جولانی کے یہ اقدامات درحقیقت واشنگٹن اور تل ابیب کے ساتھ شراکت داری کی پیشکش ہیں، جس کے بدلے میں شام کی آزادی، خودمختاری اور جغرافیہ داؤ پر لگ رہا ہے۔
اگر دمشق-تل ابیب تعلقات معمول پر آتے ہیں تو مشرقی بحیرہ روم کا سیکیورٹی توازن مکمل طور پر بدل جائے گا
لبنان اور غزہ اسرائیلی حلقہ آتش سے باہر ہو جائیں گے،بعض تجزیہ کاروں کے مطابق لبنان کی آئندہ حکومت بھی اس معاہدے میں شامل ہو سکتی ہے،تاریخی تجربہ گواہ ہے کہ صہیونی ریاست کبھی امن کے لیے نہیں، بلکہ نیل سے فرات کے خواب کی تعبیر کے لیے کوشاں رہی ہے۔
مزید پڑھیں: الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ
الجولانی کی جانب سے ابراہام معاہدے میں شمولیت کی خواہش دراصل سیاسی سادہ لوحی اور خطرناک خوش فہمی ہے،اگر شام نے اسرائیل سے عادی تعلقات قائم کیے، تو یہ ملک نہ صرف اپنی جغرافیائی خودمختاری بلکہ اسٹریٹجک خود ارادیت بھی کھو دے گا،شام، صہیونی عزائم کے تحت، محض ایک مستعمرہ بن کر رہ جائے گا اور جولانی، ایک صہیونی گورنر کی حیثیت سے تاریخ کا حصہ بنے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
چوہدری انورالحق نے آزاد جموں اور کشمیر کے پندرھویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ’فارورڈ بلاک‘
اپریل
سوڈان میں جمعرات کو ہونے والے مظاہروں میں 3 ہلاک
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں: سوڈان لبریشن اینڈ چینج گروپس نے اقوام متحدہ کی سلامتی
جنوری
6 Perfect Places To Watch The Sunrise in Bali While You Honeymoon
?️ 20 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
برطانوی لیبر پارٹی کے ارکان نے غزہ کے لیے کیا کیا؟
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شدت
نومبر
ہماری دعائیں احمد آباد طیارہ حادثے میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد
جون
غزہ پر خاموش قبضے کے لیے مذاکرات اور انسانی امداد کے معاملے میں اسرائیل کا دھوکہ
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں امداد کی آمد اور غزہ جنگ کے خاتمے
اگست
سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا
?️ 11 اکتوبر 2022تھرپارکر: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا، گیس اتنی مہنگی
اکتوبر
کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا:اسپیکر قومی اسمبلی
?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی
جون