کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا:اسپیکر قومی اسمبلی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ۔ انتخابی قوانین کے حوالے سے خواتین ارکان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔

سپیکر نے منگل کو پارلیمانی وویمن کاکس کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وویمن کاکس پورے پاکستان میں خواتین کی ترجمانی کر ر ہی ہے۔

پارلیمانی وویمن کاکس بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا خواب خواتین کی شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔پاکستانی خواتین کی تمام شعبے ہائے زندگی میں شمولیت قابل ستائش ہے۔

خواتین اراکین پارلیمنٹ کا خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی کے عمل میں شمولیت قابل فخر ہے۔

خواتین کے حقوق کے لیے دختر جمہوریت محترمہ بینظر بھٹو کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔اس وقت پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کا عمل جاری ہے۔پارلیمان میں قانون سازی کے عمل میں خواتین کا فعال کردار ناگزیر ہے۔انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کے لیے خواتین کی تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔سیکرٹری کاکس شاہدہ رحمانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔امید کرتا ہوں شاہدہ رحمانی کی سربراہی میں وویمن کاکس اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔بطور اسپیکر پارلیمانی وویمن کاکس کے لیے میرا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔سیکرٹری کاکس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کاکس اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری کاکس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کاکس کے اہداف و اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ دستاویزاتی اسکینڈل نے بی بی سی کو ہلا کر رکھ دیا، ہیرا پھیری کے الزام نے شدت اختیار کر لی

?️ 14 نومبر 2025 ٹرمپ دستاویزاتی اسکینڈل نے بی بی سی کو ہلا کر رکھ

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کر دیا

?️ 3 اپریل 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رمضان المباتک

سعودی عرب کا ایٹمی انرجی ایجنسی کو 3.5 ملین ڈالر کا عطیہ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی

طالبان نے افغانستان کے مختلف صوبوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا

?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین شدید

موساد کے 15 جاسوس ترکی میں گرفتار

?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترک انٹیلی جنس سروس ترک سکیورٹی فورسز نے صیہونی حکومت کو

امریکی سینیٹ کی جانب سے ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود 

?️ 24 جون 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے ایک ایسے بل کی منظوری دی ہے جس

سعودی عرب کے پاس اتنے میزائل نہیں ہیں کہ انصار اللہ کا مقابلہ کر سکے:امریکی اخبار

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ انصار اللہ کے حملوں

عمران خان کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار

?️ 13 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے