سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا

?️

تھرپارکر: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا، گیس اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ ہماری بساط سے باہر ہے، گیس درآمد کیلئے کوشش کررہے لیکن ابھی تک انتظام نہیں ہوسکا۔ انہوں نے تھرانرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھرکول مائنزفیزٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول منصوبہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

تھرکوئلے پرچار ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگے ہوئے ہیں،تھر سے پیدا بجلی 10روپے فی یونٹ ہوگی اور 300سال تک بجلی بنائی جاسکتی ہے، کوئلے سے استفادہ کر کے ملکی صنعتیں ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کثیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، تھر میں حکومت کے اقدامات سے ہزاروں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق تھرکے کوئلے سے پورے پاکستان کو فائدہ دیا جا سکتاہے۔

کوئلے کی ترسیل کے لئے ریلوے کا ایک مربوط نظام بنانا ہوگا۔ اس حوالے سے وفاقی اور سندھ حکومتیں مل کر کام کریں گی۔ سنگل ریلوےلائن کے لئے معاہدہ ہو چکا ہے۔ ریلوے کا منصوبہ مکمل ہو گیا تو اس سے تھرکا کوئلہ ملک کے چاروں کونوں میں پہنچے گااورسالانہ 5 سے 6 ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔ بجلی کی پیداوار کے اس منصوبے کی تکمیل میں حبیب بینک، چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے مالی معاونت کی ہے۔

تھرکول ملکی معاشی ترقی کے لئے گیم چینچر ثابت ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تھر کول منصوبہ شروع ہونے سے تھر کے عوام کو روزگار ملا ہے۔ دسمبر میں ایک اور منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔کسی کو بھی گمان نہیں تھا کہ تھرپارکر کے ریگستان سے کوئلہ برآمد ہو گا۔ ہمیں ترقی کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنا ہو گا۔

صوبے میں تاریخ کا بہت بڑا سیلاب آیا۔دن رات محنت کریں تو ایک سال میں گرین انرجی میں انقلاب آ سکتا ہے۔ سرکاری اور نجی شعبہ کے مل کرکام کرنے سے ہونے والی ترقی کے اثرات عوام پر بھی پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے عوام کے لئے حکومت سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ تھرکی وجہ سے پاکستان بدل چکاہے۔ صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور اس سلسلہ میں وفاقی حکومت نے بھی مکمل مدد کی ہے۔ تھر سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے چین پاکستان دوستی کا ثبوت ہے۔ 

مشہور خبریں۔

تل ابیب نے ایک دن کے لیے بھی قرارداد 1701 پر عمل نہیں کیا: لبنانی نمائندہ

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے نمائندے علی خریس نے زور دے کر

غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: 15 ماہ کے مسلسل حملوں اور بے مثال جرائم کے

حکومت کے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ کی بحالی کے معاملات طے ہوگئے

?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے

گلیشئر پگھلنے اور موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے۔ مصدق ملک

?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا

شہباز شریف پر مقدمات کی روزانہ سماعت کی جائے

?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات

کرم ایجنسی کے حالات پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے، جماعت اسلامی خدمات پیش کرے گی، حافظ نعیم

?️ 22 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن  نے مطالبہ

شام کے واقعات اسرائیل کے مفادات کے عین مطابق 

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے ساتھ حزب اللہ اور اسرائیل کے معاہدے کے

معاہدے کیلئے پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، آئی ایم ایف

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے