خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

گجرات (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ اب بھی پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں، انہیں ترقی کا پتہ ہی نہیں، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی ہے، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، مٹھی سے ریت کی طرح پھلستا ہے۔

گجرات یونیورسٹی میں تقریب کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک ماں کے طور پر آپ سے ایک وعدہ کرنے آئی ہوں، پنجاب کے تمام وسائل اپنے بیٹوں، بیٹیوں پر نچھاور کرنے ہیں، آپ بچوں نے جو خواب دیکھنا ہے دیکھیں، میرے تمام وسائل آپ کے قدموں میں حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالر شپس، لیپ ٹاپس 100 فیصد میرٹ پر دیئے جا رہے ہیں، میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں، کوئی نہیں کہہ سکتا فلاں کو ہونہار سکالر شپ سفارش پر ملا ہے، جو بچہ میرٹ پر ہے اس کے پاس اپنا لیپ ٹاپ، سکالر شپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی کامیابی پر والدین سے زیادہ میں خوش ہوں، جین زی پنجاب کا مستقبل ہیں اور وہ صحیح راستے پر ہیں، پنجاب میں جین زی کو اس کا حق مل رہا ہے، آپ اس ملک کا مستقبل ہیں، آپ نے اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے بلکہ اس ملک کی بقا جین زی کے ہاتھوں میں ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ 2026 نوجوانوں کا سال ہے، کوشش ہے آپ کی زندگی میں کوئی کمی نہ ہو، تمام سہولیات آپ کو دوں، مجھے بدلے میں ذاتی طور پر آپ سے کچھ نہیں چاہیے، چاہتی ہوں آپ وطن کی مٹی کو محسوس کریں، ہمارے اوپر ملک اوراس مٹی کا قرض ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اٹک کے اُس پار خیبرپختونخوا ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار، زبان پر گالی ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کو کہا جاتا ہے سڑکیں اور دکانیں بند کرو۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب میں عوامی بغاوت کے خدشات

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں اصلاحات کے نام پر محمد بن سلمان کے

امریکی داعشی کے ساتھ کیا ہوا؟

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: نیویارک میں ایک وفاقی جج نے کوسووار سے تعلق رکھنے

ایران پر حملے کے لیے نیتن یاہو کو ٹرمپ کا صاف انکار؛نیویارک ٹائمز کا انکشاف 

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ

انتخابات کا اختتام اصلاحات کی طرف بڑھنے کا نقطہ آغاز

?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: بین الاقوامی دفاعی گروپ کے مطابق جو بغداد الیوم کے حوالے

’کبھی میں کبھی تم‘ میں مصطفیٰ کا کردار ہمایوں سعید نہیں نبھا سکتے تھے، ندیم بیگ

?️ 15 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) نامور ہدایت کار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے  اپوزیشن  کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 16 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ

اسرائیلیوں کا پرتگال فرار ہونے کا سلسلہ جاری

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز سائٹ نے جمعہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ

پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے امریکہ سے قربت کے نقصانات

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:  پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے کیریئر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے