وفاق کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان، نقصانات کا ازالہ کریں گے۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

وزیرآباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، پاک فوج امدادی کارروائیوں میں شریک ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پیشگی اطلاعات اور بروقت انتظامات سے بڑے نقصان سے بچ گئے، وزیرآباد اور ملحقہ دیہات بڑے نقصان سے محفوظ رہے، متاثرین کی مشکلات کا احساس ہے، پانی اترنے کے بعد متاثرین کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، مشکل کی گھڑی میں ہم سب متحد ہیں، آبی گزر گاہوں کے اردگرد تعمیرات کو روکنا ہوگا، آبی گزر گاہوں کے قریب اب تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مال مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ہمیں احساس ہے لوگ مشکل میں ہیں، سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، الحمدللہ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بہترین اقدامات کیے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لے کر اقدامات کیے، جہاں جہاں لوگوں کو ریسکیو کرنے کی ضرورت ہے وہاں پر انتظامیہ متحرک ہے، پوری دنیا میں لوگ اس بات کو مانتے ہے کہ جب بھی آفت آتی ہے سب ایک ہو جاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

محرم الحرام: محسن نقوی کی تمام طبقات سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی یقینی بنانے کی اپیل

?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشرے کے

صیہونی مرکزی ریلوے کا کنٹرول سرور سرکٹ سے باہر

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کم از کم آج رات 9 بجے تک اور

نیتن یاہو اپنے انجام کے قریب ہے: تزیپی لیونی

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ Tzipi Livni نے اس بات

صیہونی تجزیہ کار: اسرائیل گزشتہ 925 روز کی جنگوں میں کسی بھی محاذ پر کامیاب نہیں ہوا

?️ 19 اپریل 2026  سچ خبریں: ایک صیہونی تجزیہ کار نے زور دے کر کہا

لبنان اسرائیل مذاکرات ایک دن کے لیے بڑھا دیے گئے

?️ 26 جون 2026سچ خبریں:  واشنگٹن میں جاری لبنان اور اسرائیلی رژیم کے درمیان پانچویں

غزہ جنگ کے بعد اندرونی تنازعات اور اختلافات کی چھری کے نیچے صہیونی معاشرہ

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: صہیونی حلقوں نے کہا کہ عام عقیدے کے برعکس غزہ

امریکی مالیاتی خدمات کا روس پر پابندیاں لگانے سے 17 بلین ڈالر کا نقصان

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:   فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی مالیاتی خدمات

امریکی صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کی خواہش اور چین سے مدد کی اپیل

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائشیا کے لیے روانگی سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے