?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت واضح کرنا چاہتی ہے کہ قیدی کی حیثیت کے باوجود عمران خان کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ توار کی دوپہر بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ اڈیالہ جیل کے اندر حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ کرایا گیا۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ حکومت نے ہر ضروری سہولت موقع پر فراہم کی تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوال پیدا نہ ہو، خصوصی طور پر Slit Lamp، OCT Scan مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی ایمبولینس جیل کے اندر پہنچائی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹر عارف اور شفاء ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی نے فزیکل ایگزامینیشن کیا، سینئر ماہرین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا کانفرنس کال کے ذریعے شامل رہے جبکہ بیرسٹر گوہر کو بھی تمام پیش رفت سے آگاہ رکھا گیا۔ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سوجن میں واضح کمی آئی ہے، بینائی میں بہتری آ رہی ہے، کوئی بڑی پیچیدگی سامنے نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے خاندان کو بھی باقاعدہ مطلع کیا کہ وہ معائنے کے دوران موجود رہ سکتے ہیں، تاہم خاندان کی جانب سے کوئی نمائندہ نہیں آیا، اس کے باوجود تمام کارروائی آزاد ماہرین کی نگرانی میں کی گئی۔


مشہور خبریں۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: آج بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے گورننگ بورڈ
جون
پی ٹی اے کا نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے
جولائی
عمران خان کا طبی معائنہ کروانے کیلئے ایف آئی اے کی بینکنگ کورٹ میں درخواست
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے سابق
فروری
دیرینہ تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتاہے ، میر واعظ عمر فاروق
?️ 29 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
سابق حکمرانوں اور حواریوں نے بجلی کے بحران پر کوئی توجہ نہیں دی:وزیراعظم
?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے
اپریل
کیا میکرون پارلیمانی انتخابات میں جیت پایئں گے؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نئے پارلیمانی انتخابات کروا کر اپنے مرکزی
جون
لکی مروت، دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مین سمیت شہید
?️ 6 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس
اپریل
صیہونیوں کا سید حسن نصراللہ کے جنازے پر بمباری کرنے کا منصوبہ تھا؛اسرائیلی میڈیا کا انکشاف
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت سید حسن
فروری