?️
سچ خبریں:رأی الیوم نے امریکی حملے کو نمائشی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف نیتن یاہو کی سیاسی رسوائی کو روکنے کی کوشش تھی، ایران نہ صرف میزائل جنگ میں کامیاب رہا بلکہ امریکہ اور اسرائیل دونوں کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا ایران پر حملہ؛ عالمی سطح پر مذمتوں کی لہر
معروف عربی روزنامہ رأی الیوم نے ایک تفصیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران پر امریکی حملہ دراصل بنیامین نیتن یاہو کی سیاسی کو رسوا ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ایک نمائشی اقدام تھا، جو اثر سے خالی اور وقتی تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصل فاتح ایران ہے جس نے اسرائیل کو فوجی، تکنیکی اور نفسیاتی میدانوں میں شکست دی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد ہزاروں یہودی باشندے مقبوضہ علاقوں سے فرار کی راہیں تلاش کرتے نظر آئے۔
اسرائیلی شہروں کا حال غزہ جیسا ہو چکا تھا،دفاعی ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس سسٹمز تباہی کا شکار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صہیونی لابی کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کے خلاف کارروائی کرے۔
ٹرمپ نے سیاسی مجبوری اور انتخابی مفادات کے تحت حملہ کیا ،کانگریس اور امریکی عوام ایران کے خلاف جنگ کی حمایت نہیں کر رہے تھے، اسی لیے یہ کارروائی محدود اور علامتی رہی۔
ایران نے حملے سے قبل حساس مواد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا تھا،ایران نے کہا کہ یہ حملہ معمولی تھا، ہم نہ مذاکرات کی میز پر دباؤ میں آئیں گے، نہ یورینیم کی افزودگی سے پیچھے ہٹیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے میزائل انٹرسیپٹرز ختم ہونے کے قریب ہیںمایران کے پاس اب بھی زیادہ تباہ کن میزائل ذخائر موجود ہیں جنہیں اب تک محدود پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔
رأی الیوم نے زور دیا کہ ٹرمپ کا حملہ صرف ایک سیاسی تماشا تھا تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ ایران کے دفاعی اور اسٹریٹجک توازن کو توڑنے میں ناکام رہا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو فضائی حملوں
ستمبر
لبنان میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: آیت اللہ رئیسی اور ان کے وفد کی شہادت کے
مئی
بلوچستان میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
مئی
شام میں صہیونی فوج کا ڈرون گر کر تباہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس
اپریل
امریکی کانگریس تائیوان کو غیر معمولی فوجی امداد کی منظوری کے لیے کوشاں
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کے
نومبر
مغربی کنارے پر صہیونی جارحیت جاری؛ آبادکاروں کی دہشت گردی میں اضافہ
?️ 4 جون 2026سچ خبریں:فلسطین الیوم کے مطابق مقامی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف
جون
مصر میں مساجد اہل بیت کی کی ترقی اور بہتری کا منصوبہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:مصر میں مساجد کی ترقی کے لیے فلاحی تنظیم نے اس
جولائی
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
?️ 17 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی
فروری