?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس ملک کے خلاف جارح اتحاد کو کسی بھی نئی حماقت کے ارتکاب سے خبردار کیا ہے۔
المسیرہ چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے تاکید کی کہ اگر جارح اتحاد یمن کے خلاف کسی نئی حماقت کا ارتکاب کرتا ہے تو ہم اس کا شدید اور غیر متوقع جواب دیں گے جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جارحوں کو ان کی اپنی سرزمین پر جواب دیتے ہیں، یمن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پر جو ضربیں لگائی گئی ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے، وہ اب میدان میں موجود نہیں ہیں اور یمنیوں کے خلاف دفاع کی پہلی لائن کرائے کے فوجیوں کے لیے چھوڑ چکے ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے تاکید کی کہ اگر صنعاء کی جنگ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ ہوتی تو جنگ پہلے سال ہی ختم ہو جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن انگریزوں کا 120 سالہ قبضے کے کا خاتمہ کر چکا ہے اس لیے یہاں سعودی اور اماراتی اتحاد کی موجودگی طویل نہیں ہوگی،یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا کہ اگر جارح یمن پر نئے حملے کریں گے تو ہم ان کو ان کی سرزمین پر اس طرح جواب دیں گے کہ وہ اپنے اقدام پر پشیمان ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
ممنوعہ فندنگ کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
?️ 10 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں
اگست
عراقچی کے بیروت کے سفر کے پیغامات
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: النشرے لبنان ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں ایران کے
اکتوبر
نفتالی اور بن زائد ایک ہی وقت میں مصر میں
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:مصر میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی موجودگی
مارچ
پاکستان چینی باشندوں کو بہترین سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے، دفتر خارجہ
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں
نومبر
لبنان میں صہیونی جاسوس کی گرفتاری کی تفصیلات
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے ذرائع نے صہیونی حکومت کے ایک جاسوس کی گرفتاری
جنوری
افغانستان سے نکلنے کی حکمت عملی انتہائی ناکام رہی:سابق امریکی سفارت کار
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق امریکی سفارت کار نے افغانستان سے غیر ملکی افواج
ستمبر
سعودی ولی عہد کا منصور ہادی کو فوری ہٹانے کا راز
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک یمنی ذریعے نے سعودی
مئی
پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پہلی فلائٹ 10 جنوری کو روانہ ہوگی
?️ 7 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں
دسمبر