?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسے وقت میں ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ممالک سے امداد کی بھیک مانگنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے جب تباہ کن سیلاب ملک کے تقریباً ایک تہائی حصے کو متاثر کر چکا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار اور تخمینوں کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب اب تک تقریباً 1700 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ آبادی میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بڑھنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
سیلاب کے سبب ملک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، حکومت اور اقوام متحدہ نے اس بدترین تباہی کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلی کو ٹھہرایا ہے۔
برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہیں عالمی برادری سے ماحولیاتی انصاف کی امید ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تباہ کن مون سون بارشوں کے بعد پاکستان کو صحت، غذائی تحفظ اور سیلاب متاثرین کے بے گھر ہونے کے سبب ایک غیر معمولی بحران کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر گیسوں کے اخراج کے ذمہ دار ممالک کا یہ فرض ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں جس کا ان گیسوں کے اخراج میں انتہائی معمولی کردار ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں اپنے عوام کو اس قسم کی تباہی، سیلاب اور مصائب کا شکار کبھی نہیں دیکھا، لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور اپنے ہی ملک میں ’موسمیاتی پناہ گزین‘ بن گئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری نے فنڈز اور امداد کا وعدہ کیا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے، اس موسمیاتی تباہی کا دائرہ ہمارے مالی وسائل کی قوت سے باہر ہے، ہماری ضروریات اور دستیاب وسائل کے درمیان فاصلہ بہت وسیع ہے اور یہ دن بدن وسیع تر ہوتا جا رہا ہے‘۔
وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ’ہم کسی پر الزام نہیں لگا رہے، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ہمارا کیا دھرا نہیں ہے لیکن ہم اس کے شکار ہو گئے ہیں، کیا مجھے مدد کی اپیل بھیک کے پیالے میں ڈال کر کرنی پڑے گی؟ یہ ناانصافی اور غیر منصفانہ ہے‘۔
عالمی رہنماؤں کی جانب سے تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ ہم ان کے دل چُھو لینے والے الفاظ اور بیانات کے لیے شکر گزار ہیں، یہ سب خوش آئند ہے لیکن اس سے زیادہ اہم ان بیانات کا عملی مظاہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور ہم اس کی تعریف کرتے ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہے، انہیں ہمارے تحفظ، بحالی اور اپنے قدموں پر واپس کھڑا کرنے کے لیے بہت بہتر اور بہت بڑے منصوبے کے ساتھ آگے آنا چاہیے‘۔
انہوں نے ایک دہائی قبل امیر ممالک کی جانب سے آب و ہوا کے بحران سے سب سے زیادہ متاثرہ ترقی پذیر ممالک کے لیے بطور موسمیاتی فنڈ سالانہ 100 ارب ڈالر دینے کے وعدے کی جانب بھی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ’وہ پیسہ کہاں ہے؟ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان ممالک سے سوال کریں اور یاد دلائیں کہ وہ اپنے ان وعدوں کو پورا کریں‘۔
انہوں نے واضح کیا کہ ‘ہم معاوضے کے بارے میں سوال نہیں کر رہے، میں اس وقت معاوضے کی بات کرنا مناسب نہیں سمجھتا، میں جو کہہ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ اس سے قبل کہ بہت دیر ہوجائے اور یہ نقصان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ناقابل تلافی ہوجائے، ان ممالک کو اس صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہیے، ذمہ داری لینی چاہیے اور فوری اقدام اٹھانا چاہیے‘۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ابتدائی طور پر 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی تھی تاہم بڑھتی ہوئی آبی بیماریوں اور تباہی کے اثرات کے پیش نظر رواں ہفتے عالمی ادارے نے امداد میں 5 گنا اضافہ کرتے ہوئے 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ رک گیا ہے لیکن خطرہ کم نہیں ہوا، صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، اگر ہم پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد کا انتظام نہیں کرتے ہیں تو سیلاب کے سبب جاں بحق ہونے والوں سے کہیں زیادہ جانیں آنے والے ہفتوں میں ضائع ہو سکتی ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
سینیٹر مشاہد حسین کا جنرلز کے احتساب پر نواز شریف کو ’بھولنے اور آگے بڑھنے‘ کا مشورہ
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین
ستمبر
پی ٹی آئی کی پنجاب کے انتخاب ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن
مارچ
حزب اللہ کے خیبر آپریشن کے اہم پیغامات
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: فوجی امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ خیبر
اکتوبر
ریاض کا تہران کے لیے اہم پیغام
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ ایک اہم پیغام کے ساتھ تہران آرہے ہیں
جون
مصر اور سعودی عرب کی بحیرہ احمر میں عسکری اتحاد سے سرائیل میں تشویش
?️ 14 نومبر 2025 مصر اور سعودی عرب کی بحیرہ احمر میں عسکری اتحاد سے
نومبر
ٹرمپ کا لبنانی عوام سے وعدہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی عوام
نومبر
سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا
?️ 11 اکتوبر 2022تھرپارکر: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا، گیس اتنی مہنگی
اکتوبر
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی
اکتوبر