صورتحال کے مطابق لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں گے: اسد عمر

فائزر ویکسین کے حوالے سے اسد عمر نے وضاحت کر دی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر پلان بنائیں گےم صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں گے،ملک بھر میں عید تک آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ 5 فیصد سے زائد کورونا کیسز والے علاقوں میں اسکول بھی بند کر دیے جائیں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان ڈور ڈائننگ پر پہلے سے پابندی عائد ہے، آؤٹ ڈور ڈائنگ پر عید تک پابندی عائد کر دی گئی ہے، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دفتری اوقات دوپہر2 بجے تک ہوں گے اور دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کو نا بلایا جائے جبکہ تمام بازار شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، شام 6 بجے کے بعد اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔

اسکولوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول بند ہوں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر پلان بنائیں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیلتھ سسٹم اور اسپتالوں پر دباؤ ہے، ہم اپنی صلاحیت کا 90 فیصد تک استعمال کر رہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے تو ہمیں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

مادورو: وینزویلا کی اصل طاقت قوم اور مسلح افواج کے اتحاد میں ہے

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: مادورو نے وینزویلا کے عوام سے ملاقات میں کہا کہ

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے پہلے مظاہرے؛ واشنگٹن کی سڑکیں احتجاجی نعروں سے گونج اٹھیں

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے

انسداد کرپشن پر کسی طرح کی کوئی نرمی اور سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

?️ 5 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا

مراکش کی ایک اور صیہونی خدمت

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دوطرفہ سیکورٹی تعاون کو

اسرائیلی کابینہ کے وزیر نے امارات میں اسرائیلی دفاعی نظام کی تعیناتی کی تصدیق کر دی

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے ٹرانسپورٹ وزیر نے تصدیق کی ہے کہ

سعودی عرب میں خفیہ پھانسیوں کی تفصیلات کا انکشاف

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں قیدیوں کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے

ایران اور امریکہ کے صدر کے درمیان معاہدے کی تحریر پر دستخط

?️ 18 جون 2026سچ خبریں: اسماعیل بقائی، سخنگوی وزارت امور خارجہ ایران نے اعلان کیا  کہ

غزہ شہدا اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد

?️ 10 اگست 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے