صیہونی عزائم پورے خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی:حماس کا انتباہ

حماس

?️

سچ خبریں: تحریک مزاحمت حماس نے امریکی سفیر کے متنازعہ بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صیہونی منصوبے صرف فلسطین تک محدود نہیں ہیں بلکہ یہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔

حماس نے ایک باضابطہ بیان میں مقبوضہ اراضی میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی کے ان بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس میں انہوں نے خطے کے خلاف صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی کھل کر حمایت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ہکابی کے بیانات اس امریکی حمایت کی نقاب کشائی کرتے ہیں جو وہ اسرائیل کے استعماری منصوبوں کو دے رہی ہے۔ حماس کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی، خطے کی خودمختاری اور عوام کے حقوق کی توہین ہے۔ اس قسم کے بیانات صیہونیوں کے استعماری عزائم کو مزید بے نقاب کرتے ہیں۔
حماس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ عرب اور اسلامی ممالک کی سرزمین پر قبضے اور صیہونی حکومت کی توسیع پسندی کی امریکی سفیر کی حمایت، ان ممالک کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ یہ واقعی خطرے کی گھنٹی ہے، کیونکہ اسرائیل کا ہدف صرف فلسطین نہیں، بلکہ یہ حکومت پورے خطے کی جغرافیائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ حماس نے تمام عرب اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ اس قسم کے بیانات کے خلاف متحد ہو کر سخت مؤقف اپنائیں۔
واضح رہے کہ مائیک ہکابی نے قبل ازیں یہ متنازعہ دعویٰ کیا تھا کہ صیہونی حکومت کو پورے مشرق وسطیٰ پر دریائے نیل سے لے کر دریائے فرات تک تسلط قائم کرنے کا حق حاصل ہے۔

مشہور خبریں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

?️ 18 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے گزشتہ

عراق میں داعش کے 9 دہشت گرد گرفتار

?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:عراق کی سیکیورٹی فورسز نے اس ملک کے شمال مشرقی شہر

متحدہ مجلس علماء سمیت سیاسی حلقوں کا درگاہ حضرت میں اشوک چکر والی تختی نصب کرنے پر اظہارتشویش

?️ 6 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی کمی

?️ 25 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ

مسجد الاقصی کی توہین اور مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت جاری

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد الاقصی کی مسلسل بے

لبنان میں شہداء کی تعداد 9 ہزار کے قریب، اسرائیلی جارحیت جاری

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 8

وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات‘ خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف

?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے

حکومت چاہے تو کیا نہیں کر سکتی

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے