ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے تاکہ بجلی کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ملک کو مستحکم نیشنل گرڈ، توانائی کا تحفظ، ماحولیاتی پائیداری کے حصول میں مدد کرنا اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے وافر، قابل اعتماد، صاف اور کم لاگت والی توانائی کی ترسیل کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دے کر 500 کلو وولٹ (کے وی) اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنوں کے لوپ کو بند کرکے اور پرانی ٹرانسمیشن لائنوں کی تبدیلی کے ذریعے لاہور میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کم کرکے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کے بہتر انتظام کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد ادارہ جاتی، مالیاتی انتظام، آب و ہوا کے لیے لچکدار نظام کی منصوبہ بندی اور آپریشن اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کی پروجیکٹ مینجمنٹ کی صلاحیت کو بڑھا کر سرکاری اداروں کی ترجیحی حکومتی اصلاحات میں معاونت کرنا ہے۔

اس کے ذریعے این ٹی ڈی سی کے کارپوریٹ اور پروجیکٹ کی سطح پر خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے، مقامی کمیونٹیز میں بالخصوص خواتین کے لیے آمدنی کے مواقع اور مہارتوں کو بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، موافقت اور تخفیف کے اقدامات کے بارے میں صلاحیت بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی زوکوف نے کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے بجلی کی قابل اعتماد فراہمی ضروری ہے اور یہ دیہی آبادی کو اقتصادی مواقع بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے توانائی کے تحفظ کے حصول کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے پر خوش ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ این ٹی ڈی سی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری تعاون کی تکمیل کرے گا جس کا مقصد توانائی کا تحفظ، موسمیاتی پائیداری کو یقینی بنانا اور قابل بھروسہ، صاف اور سستی توانائی کی ترسیل کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے، ایک اور اہم مقصد پاکستان کے قومی ترسیلی نظام کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی سینیئر انرجی اسپیشلسٹ تکمینہ مخمیدوفا نے کہا کہ صنفی مساوات اور توانائی کے شعبے میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک رہنما اصول وضع کرے گا، آگاہی مہم چلائے گا، بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز قائم کرے گا اور این ٹی ڈی سی میں خواتین عملے کو تکنیکی تربیت فراہم کرے گا۔

مشہور خبریں۔

پنجاب کے غیرب خاندانوں کے لئے وزیر اعظم کا اہم اعلان

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی

یورپ روس کے خلاف جنگ کی تیاری کر رہا ہے؛ روسی نمائندے کا دعویٰ

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:روس کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے الزام عائد کیا ہے

الاقصیٰ طوفان نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل کو تباہ کیا جا سکتا ہے: حزب اللہ

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے الاقصی طوفان آپریشن کی برسی

افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بے نقاب

?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت

میر واعظ عمر فاروق کا بارشوں او سیلاب سے ہونیوالے جانی ومالی نقصانات پر اظہار دکھ اور افسوس

?️ 29 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

2021 کی سب سے بڑی کامیابی نیتن یاہو کو ہٹانا تھا:گانٹز

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:  سیکڑوں بلیو اینڈ وائٹ کارکنوں کی شرکت کے دوران اسرائیلی

شوکت ترین اور شبلی فراز نے اپنے عہدوں کا  حلف اٹھا لیا

?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شوکت فیاض احمد ترین نے وزیر خزانہ اور سینیٹر

شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے