پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، پنجاب میں الیکشن کیلئے آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی افسران بیوروکریسی سے لے لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے آر اوز، ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کر دی ہے اور یہ تمام تعیناتیاں بیورو کریسی سے کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں انتخابات کے لیے 36 ڈی آر اوز کی تعیناتی کردی گئی اور اس سلسلے میں ان ڈی آر اوز کے ساتھ ساتھ آر اوز کو بھی بیوروکریسی سے لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابی عمل کے لیے 297 آر اوز اور 594 اے آر اوز کی بھی تعیناتی بھی کر دی ہے۔

کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کے لیے بھی آر او کی تعیناتی کر دی ہے اور خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کے لیے سعید گل کی بطور آر او تعیناتی کر دی گئی۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ ریٹرننگ افسران بیورو کریسی کے بجائے عدلیہ سے ہونے چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق سابق حکمران جماعت نے موجودہ نگراں حکومت کے اثرورسوخ کی نشان دہی کرتے ہوئے بیوروکریسی کی غیرجانب داری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدلیہ سے آر اوز لینے کی کوشش کی تھی لیکن لاہور ہائی کورٹ نے اس معاملے پر معذرت کر لی۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس بیوروکریسی سے مدد لینے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی تاخیر الیکشن میں التوا کا سبب بنے گی۔

مذکورہ ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے یہ ملاقات چیئرمین عمران خان کی اجازت سے کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر شفاف انتخابات کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، ہم نے منصفانہ اور شفاف انتخابات کی بات کی، ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن نے تحمل سے ہماری بات سنی، ہم اپنے چیئرمین کو ملاقات کے بارے میں آگاہ کریں گے اور میں اس ملاقات سے مطمئن ہوں۔

دوسری جانب آج چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا جہاں آئندہ انتخابات سے قبل پنجاب اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کمیشن کے اراکین، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شرکا کو آزادانہ، منصفانہ، پرامن اور شفاف انتخابات کے حوالے سے دونوں صوبوں میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر چیف الیکشن کمشنر نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فراہم کردہ معلومات کمیشن کو دونوں صوبوں میں پرامن اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے قابل بنائے گی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی کابینہ سے عوامی بداعتمادی، نارضایتی اور مایوسی میں اضافہ

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک حالیہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ

ٹرمپ کے لیے سیاسی میدان بہت پیچیدہ اور غیر مستحکم ہے:ریپبلکن

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست نیو ہیمپشائر میں پہلی انتخابی کوشش میں

بغیر پوچھے بننے والا 15 ممالک کا بادشاہ

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ چارلس III کی سرکاری طور پر تاجپوشی کی تقریب

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی گفتگو

?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین

مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی: لاہور، قصور میں صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ

?️ 24 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسی

ایشیا میں نیٹو کا پہلا دفتر کھولنے پر عالمی مخالفت

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر اعظم کے گزشتہ ہفتے یہ کہنے کے بعد

رام اللہ کے مغرب میں صیہونی حملہ

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے میں رام اللہ کے

امریکہ کا دوسرا بڑا بینک بند

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دوسرا امریکی بینک غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے