?️
تہران (سچ خبریں) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اس جنگ میں بہت بڑی کامیابی ملے گی اور پہلی بار ایسا ہوا کہ کہ صہیونی تہہ خانوں میں چھپ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں اور ان میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے تہران میں امام حسین (رض) اسکوائر پر فلسطین کی حمایت میں ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین ایک نیا فلسطین بن کر ابھرا ہے جو پتھروں سے نہیں بلکہ میزائلوں سے اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے اور جن لوگوں نے اسرائیل پر بھروسہ کیا ہوا تھا وہ خود شرمندہ ہوگئے اور مزاحمتی گروہوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوگیا ہے اور فلسطین ایک عظیم کامیابی تک پہونچ گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا تھا کہ اسرائیل نابودی کی جانب گامزن ہے اور بیت المقدس دنیا کے سامنے واضح اور روشن ہوچکا ہے اور امریکا اور یورپ میں فلسطینیوں کی حمایت میں عوام میدان میں آچکی ہے۔
انہوں نے اسرائیل کو ایک ناکام اور بوکھلاہٹ کا شکار بتاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کرنے کی کوشش کی لیکن مزاحمتی گروہوں کے سامنے 5 منٹ تک بھی نہیں ٹک پایا اور 5 منٹ کے اندر اندر بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔
میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرف اس بار بھی عملی طور پر اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہم انقلاب اسلامی کے شہیدوں، دفاع مقدس کے شہیدوں اور دنیا کے مختلف علاقوں میں اسلامی مزاحمت کے شہیدوں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دل اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ ہیں،آج ہم سبھی فلسطینی ہیں، ہم آپ کے ساتھ اور آپ کے جوانوں کے ساتھ ہیں، جب آپ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل فائر کرتے ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہوتے ہیں اور جب آپ شہداء کی تشییع کرتے ہیں اس وقت بھی ہم آپ کے ساتھ ہوتے ہیں، ہم فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک آپ کے ساتھ ہیں اور ہمارا آپ کے ساتھ یہ دائمی عہد ہے۔
میجر جنرل سلامی نے کہا کہ دو سال سے اسرائيل کی غاصب حکومت اس تصور میں تھی کہ بیت المقدس پر اس نے آرام کے ساتھ قبضہ کرلیا ہے اور اس نے خطرات سے عبور کرلیا ہے اور امریکہ نے اسے ناقابل تسخیر بنادیا ہے اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت تسلیم کرلیا ہے ۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کے تمام باطل خوابوں کو چکنا چور کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسرائیل کا خاتمہ قریب پہنچ گیا ہے اور امریکہ بھی اسرائیل کی فریاد کو نہیں پہنچ پائےگا۔


مشہور خبریں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ، لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
?️ 6 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کربلا
جولائی
ہتھیاروں کی بھیک مانگنے زیلنسکی پہنچنے جرمنی
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، اٹلی کا دورہ ختم کرنے کے
مئی
امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ اور خون کے پیاسے ہیں:حزب اللہ
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:حزب اللہ نے غزا میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
مارچ
جس میں دباؤ برداشت کرنے کی قوت نہیں وہ عہدے سے الگ ہو جائے، عمران خان کا پارٹی عہدیداران کو پیغام
?️ 1 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے
جون
فلسطینی جوانوں کا آئیڈیل کون؟
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں گزشتہ روز جنین کے علاقے میں فلسطینیوں اور
جون
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے
جولائی
امریکی صدارتی انتخابات؛ بالواسطہ انتخاب کا کیا مطلب ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے والے ہیں اور
اکتوبر
ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی پہنچے
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے
جولائی