🗓️
سچ خبریں:ہندوستانی وکلا نے مودی حکومت سے مسلمانوں کے قتل عام پر زور دینے والے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سینئر وکلاء کے ایک گروپ نے اس ملک کےوزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندو انتہا پسندوں کے خلاف کاروائی کرے جو کھلے عام مسلمانوں کے قتل عام پر اکساتے پھرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وکلاء نے چیف جسٹس آف انڈیا کو ایک خط لکھ کر تشدد اور نفرت پھیلانے والوں سے پوچھ گچھ کرنے کو کہا،یادرہے کہ دسمبر کے اوائل میں ہندو انتہا پسندوں نے نئی دہلی اور اتر پردیش میں ریلیاں نکالیں اور ہندوستانی مسلمان شہریوں کے قتل عام کا مطالبہ کیا، وکلاء نے کہاکہ یہ ریلیاں اور کالیں پورے معاشرے کی تباہی اور ہندوستان کے اتحاد کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ یہ خط اس وقت سامنے آیا جب اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے انتہا پسند ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قتل عام کی کالوں پر نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا، ہندوستانی پولیس نے جمعہ کے روز مسلمانوں کو قتل کرنے کی کالوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،قابل ذکر ہے ہ ہندو انتہا پسندوں نے یہ کال اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار میں ایک ریلی کے دوران دی۔
یادرہے کہ 19 دسمبر کو دہلی میں ایک الگ ریلی میں، مذہبی رہنماؤں نے اشتعال انگیز تقریریں کرتے ہوئےمسلمانوں پر حملہ کرنے اور ہندوستان کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کے لیے موت یا جنگ کا عہد کیا۔
مشہور خبریں۔
61% امریکی اپنے بیٹے کے کاروباری سودوں میں بائیڈن کے کردار پر یقین رکھتے ہیں
🗓️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج کے مطابق 61 فیصد امریکیوں کا
ستمبر
حاج قاسم نے خطے کے لوگوں کو متحد کرنے میں کیا کردار ادا کیا؟
🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر ابوالفضل ظہرہ وند پیر
جنوری
جرمن وزیر خارجہ کا چینی صدر کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال،کیا کہا؟
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے یوکرین میں روس کی فتح
ستمبر
افغانستان کے بارے میں ایرانی رہبر کا موقف واضح ہے:پاکستانی تحقیقاتی سنٹر کے ڈائریکٹر
🗓️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:پاکستان کے پیس اینڈ ڈپلومیسی (آئی پی ڈی ایس) سنٹر کے
ستمبر
بالی وڈ کے معروف اداکار کروڑوں کا دھوکہ کیسے کھا گئے
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وویک اوبرائے اور ان کی
جولائی
بائیڈن کے خاندان کا حقیقی چہرہ
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر کے بیٹے کے لیپ ٹاپ میں موجود فحش مواد
جون
آج جس مقام پر ہوں اس میں والد یا فیملی کا کوئی کردار نہیں، مومل شیخ
🗓️ 16 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر مومل شیخ کا کہنا ہے
اپریل
اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن کیسے؟
🗓️ 6 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے
نومبر