?️
نیویارک(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے روس کے دورے کی حمایت کرتا ہوں‘ انہیں یہ نہیں معلوم تھا روس پہنچتے ہی ماسکو یوکرین پر حملہ کردے گا ‘ پاکستان کو اس طرح کے بے گناہ اقدام کی سزا دینا انتہائی غیر منصفانہ اقدام ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خارجہ پالیسی کے تحت روس کا دورہ کیا تھا ، میں ان کے دورہ روس کا دفاع کرتا ہوں اور دورہ روس پر پاکستان کو قصوروار ٹھہرانا درست نہیں ہے ، ہم کسی جارح کی طرف داری نہیں کرنا چاہتے ہیں اور کسی تنازع کاحصہ نہیں بننا چاہتے ، ہم جنگ دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہیں ، ہمیں افغانستان میں جاری بحران پرتشویش ہے اور پاکستان فلسطینیوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازعات کی وجہ سے انسانی بحران جنم لے رہے ہیں اور غذائی قلت کا سامنا ہے، اس حوالے سے قائدانہ کردار کے لیے ہم اقوام متحدہ کی طرف دیکھتے ہیں ، یوکرین کے لوگ وہاں جاری تنازع کی وجہ سے بھوک کا شکار ہو رہے ہیں ، افغانستان کی 95 فیصد آبادی تنازع کی وجہ سے براہ راست خطرے میں ہے ، مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ دائمی تنازع کی وجہ سے مسلسل قید ہیں اور بھوک سمیت وحشیانہ سلوک کا شکار ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کے بنیادی مقاصد میں تنازعات کا حل، جنگ کا خاتمہ، امن قائم کرنا، بھوک، غربت اور پسماندگی کے خلاف جنگ کرنا شامل تھے ، اقوام متحدہ اسی مقصد کے لیے وجود میں آئی تھی لیکن اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے تحت 76 سال قبل تشکیل دیا گیا ورلڈ آرڈر متزلزل ہو رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف چار جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال
?️ 18 فروری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد
فروری
سب سے کم عمر صیہونی کابینہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ ایسے وقت میں تحلیل کر دی گئی ہے جبکہ
جولائی
ایران پر حملہ نیتن یاہو کی غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ خواجہ آصف
?️ 3 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران
مارچ
افغانستان کے مستقبل کے منظرنامے؛برطانوی مسلح افواج کے سربراہ کی زبانی
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نےاپنے ایک بیان میں افغانستان کی
جولائی
کیا اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جنوری
مسئلہ فلسطین اور عرب حکمرانوں کی خیانت
?️ 24 مارچ 2021(سچ خبریں) دور حاضر میں مسئلہ فلسطین نت نئے پیچیدہ سیاسی نشیب
مارچ
برطانیہ: ایران کے ساتھ سفارتی حل کا موقع موجود ہے۔
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ دیویڈ لَمی نے وائٹ ہاؤس میں اپنے
جون
السنوار کے ہتھکنڈوں کے سامنے اسرائیل بے بس
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار
جون