🗓️
سچ خبریں:عالمی مالیات فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ سخت ترین معاشی ناکہ بندی کے باوجود ایران کی دنیا کی بیسویں معاشی طاقت بن گیا ہے۔
عالمی مالیات فنڈ آئی ایم ایف نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے دوران قوت خرید کی بنیاد پر ایران کی ناخالص اندرونی پیداوار یا جی ڈی پی ایک سو سینتیس ارب ڈالر کے اضافے ساتھ ایک ہزار پانچ سو تہتر ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے اعداد وشمار کی بنیاد پر دنیا کی بڑی معیشتوں کی درجہ بندی میں ایران پولینڈ، مصر، ہالینڈ، ارجنٹائن، سوئٹزرلینڈ، بیلجیم اور آسٹریا سے آگے نکل کر بیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ میں سن دوہزار اکیس کی قوت خرید کی بنیاد پر دنیا کے ایک سو ترانوے ملکوں کی جی ڈی پی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران دنیا کی بڑی معیشتوں میں بیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ایران کی معیشت پچھلے چند برسوں کے دوران شدید پابندیوں کا شکار رہی ہے لیکن اس کے باوجود سن دوہزار اکیس کے دوران دنیا کے ایک سوتہتر ملکوں کے مقابلے میں سب سے بڑی معیشت رہی ہے جبکہ آسٹریلیا چودہ سو بچاس ارب ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ ایران سے صرف ایک اسٹیپ اوپر ہے اور اس کا انیسواں نمبر ہے نیز پولینڈ چودہ سو انیس ارب ڈالر جی ڈی پی کے ساتھ ایران سے ایک سیڑھی نیچے ہےاور اکیسویں نمبر پر ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے جائزے کے مطابق مصر، تھائی لینڈ، پاکستان، ہالینڈ، ارجنٹائن جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات، سوئٹزرلینڈ ، بیلجیم، سوئیڈن ، آسٹریا، ناروے، پرتگال، یونان، فن لینڈ ، عمان اور کویت کی معیشتیں سن دوہزار اکیس کے دوران ایران کے مقابلے میں پیچھے رہی ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق قوت خرید کے لحاظ سے چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے اور امریکہ اس کے بعد یعنی دوسرے نمبر پر ہے نیز ہندوستان ایک ہزار دوسو اٹھارہ ارب روپے جی ڈی پی کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر ہے جبکہ جاپان چوتھے اور جرمنی پانچویں نمبر ہیں ۔ روس انڈونیشیا، برازیل، برطانیہ، فرانس، ترکی، اٹلی، میکسیکو، جنوبی کوریا، کینیڈا، اسپین، سعودی عرب، تائیوان ، آسٹریلیا، جی ڈی پی کے لحاظ سے چھٹے سے انیسویں نمبر پر ہیں ۔
مشہور خبریں۔
دنیا کے مختلف حصوں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں مظاہرے
🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اتوار کو غزہ کے عوام کی حمایت میں گوتھن برگ، سویڈن
مئی
سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟صیہونی جنرل کا اعتراف
🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوجی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
ملک کب آزاد ہوگا؟ محمود خان اچکزئی کی زبانی
🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما محمود
اگست
بھارتی حکومت نے مذہبی اور سماجی کارکن ہونے کی وجہ سے کشمیری مسلمان کو نوکری سے نکال دیا
🗓️ 2 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو انتقام
مئی
کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 220 رنز پر آل آؤٹ
🗓️ 26 جنوری 2021کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کا جادو چل گیا اور جنوبی افریقا
جنوری
ٹرمپ کی نیٹو سے باہر نکلنے کی شرائط
🗓️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنے ایک
دسمبر
صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی:حماس
🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے پیر کی شب اس
دسمبر
حزب اللہ کا جاسوس ڈرون نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ میں داخل
🗓️ 18 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے چند منٹ قبل خبر
اگست