مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں کار بم دھماکہ

فلسطین

🗓️

سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے مرکزی اور اہم شہر ریشون لیزیون کے قریب نیس زیونا قصبے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ایک صہیونی آبادکار زخمی ہوگیا۔
العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مرکزی اور اہم شہرریشون لیزیون کے قریب نیس زیونا قصبے میں ہونے والے کار میں دھماکے سے ایک 60 سالہ صیہونی آبادکار زخمی ہوا،تاہم واقعہ کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جہاں ایک طرف فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت میں اضافہ ہورہا ہے وہیں فلسطینیوں کی طرف اس غیر قانونی ریاست کے خلاف مزاحمت میں بھی تیزی آئی ہے،آئے دن متعدد مقامات کو شہادت طلبانہ حملے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

جبکہ مزاحمتی تحریک نے بھی صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے اپنی مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صیہونی فوری طور پر اپنی جارحیت بند کردیں ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے اور ہمارے پاس سیف القدس کی طاقت ابھی بھی موجود ہے جس کے بارے میں صیہونیوں کا خود اعتراف ہے کہ اس جنگ میں ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا صرف نقصان ہی ہوا ہے اس لیے کہ مزاحمتی تحریک نے اس قدر صیہونی فوج کا مقابلہ کیا جتنا وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے، پاکستان بزنس کونسل

🗓️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ بھی امریکا میں ٹک ٹاک خریدنے کی دوڑ میں شامل

🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر

پی آئی اے کی نجکاری، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ آئندہ ماہ متوقع ہے، محمد اورنگزیب

🗓️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

اسلام آباد نے طالبان پر اپنے اثرو رسوخ کا انکار کردیا

🗓️ 30 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن کو آگے

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی خاتون کی وحشیانہ گرفتاری

🗓️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں:    سوشل نیٹ ورکس نے مقبوضہ بیت المقدس میں دمشق

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون میں تبدیلی کردی گئی

🗓️ 16 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے قانون

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل داغنے کا اعلان

🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے آخر کار مشرقی سمندر (سی آف جاپان) میں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی اقوام متحدہ کی ناکامی کی واضح مثال ہے: حریت کانفرنس

🗓️ 22 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے