پی ٹی آئی ارکان کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی اراکین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دینا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا ہے۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ کی جانب چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیے گئے استعفے کے متن کے مطابق احتجاج کے طور پر متعلقہ 5 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر دیا۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ نے بطور چیئرمین کمیٹی اوورسیز پاکستانی، سینیٹ کی خارجہ، فنانس اینڈ ریونیو، کامرس اور نجکاری کی کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔

علاوہ ازیں، پی ٹی آئی کے سینیٹر دوست محمد نے بھی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا ہے۔

سینیٹر دوست محمد نے حکومتی یقین دہانیاں، انسانی حقوق، فوڈ سیکیورٹی، غربت مٹاؤ اور ریلوے کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، سینیٹر محسن عزیز نے بھی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سینٹر اعظم خان سواتی نے بھی پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی 5 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

سینیٹر اعظم سواتی نے کابینہ کمیٹی اقتصادی امور کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا جب کہ انہوں نے صحت کی قائمہ کمیٹی، قانون و انصاف اور رولز اینڈ پروسیجر کمیٹی بھی چھوڑ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد کی ہدایت پر مستعفی ہورہے ہیں، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ قانون اور آئین کی حکمرانی کے لئے اب قائمہ کمٹیاں بے سود ہوچکی ہیں، استعفی اپنے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیا، جو چیئرمین سینیٹ کو بھیجیں گے۔

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے سینیٹ کی قا ئمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔

سینیٹر مرزا آفریدی نے کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دیا۔

سینیٹر مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قا ئمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مسعفی ہورہا ہوں، عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قا ئمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے 51 اراکینِ قومی اسمبلی پہلے ہی اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تاحال ان استعفوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جب کہ حکومت کی جانب سے اسپیکر کو سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا غزہ میں انسانی امداد پہنچی ہے؟

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی عدم آمد درجنوں

اسلام آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ نہیں

?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر

بھارت کو پاکستان کے نئے ایف 16 طیاروں کا خوف

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:   پاکستان کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے

سعودی سفیر کے ساتھ وزیر خارجہ کے  بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناراض

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے  سعودی سفیر کے ساتھ

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار

?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب چار اکتوبر

شمالی غزہ کی لڑائیوں میں مزاحمتی حکمت عملی

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کی جانب

ٹرمپ دنیا میں امن کا جعلی دعویدار

?️ 30 جولائی 2025 ٹرمپ دنیا میں امن کا جعلی دعویدار امریکہ کے صدر ڈونلڈ

سائفر کی تحقیقات،ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا

?️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے معاملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے