صہیونیوں کی ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں اور عالمی خاموشی

 صہیونیوں کی ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں اور عالمی خاموشی

?️

سچ خبریں:نیتن یاہو کابینہ نے اعلیٰ ایرانی حکام کے قتل کی کوشش کر کے ملک میں خانہ جنگی بھڑکانے کا منصوبہ بنایا، مگر حملہ ناکام رہا؛ عالمی برادری تاحال خاموش ہے۔

صیہونی حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کی ناکام کوشش، نیتن یاہو حکومت کے اس عزم کی عکاس ہے کہ ایران میں سیاسی استحکام کو تہہ و بالا کر کے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی جائے۔
ایران اور صہیونی ریاست کے مابین حالیہ 12 روزہ جنگ کے کئی پہلو تاحال پردۂ راز میں ہیں، صیہونی جارحیت کے تازہ ترین مناظر تجریش اسکوائر پر حملہ اور بیسیوں عام شہریوں کی شہادت نے ظاہر کر دیا کہ صہیونی ہدف صرف ایرانی تنصیبات نہیں بلکہ عام لوگ بھی ہیں۔ حملے میں 700 شہری جان سے گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
صہیونی فوج نے تمام اخلاقی و قانونی حدود توڑ کر شورائے عالیٰ امنیت ملی کی نشست کو بھی نشانہ بنایا۔ مقصد یہ تھا کہ ایک ہی وار میں ایرانی سیاسی ’دماغ کو مفلوج کر دیا جائے۔ خوش قسمتی سے حفاظتی تدابیر بروقت کام آئیں اور قیادت محفوظ رہی۔
حملے سے قبل سبھی کی نظریں ایران–امریکا غیرمستقیم مذاکرات کے چھٹے دور پر تھیں، لیکن تل ابیب نے اچانک جنگ چھیڑ دی۔ دعویٰ تھا کہ مقصد ایران کا ایٹمی و میزائلی پروگرام ختم کرنا ہے، مگر جلد ہی واضح ہوا کہ اصل ارادہ اندرونی شورش اور نظام کی تبدیلی ہے۔
سپاہ پاسداران کے میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے تل نوف ایئربیس، موساد ہیڈکوارٹر اور حيفا ریفائنری سمیت کئی تزویراتی ٹھکانوں تک پہنچے نتیجتاً اسرائیل نے جنگ روکنے کے لیے امریکہ، ڈونلڈ ٹرمپ اور خلیجی اتحادیوں کا سہارا لیا۔
نیتن یاہو کابینہ نے حزب اللہ کے خلاف ستمبر 2024 کی طرح اب بھی ’پریemptive منطق اپنائی، مگر شورائے عالیٰ امنیت ملی پر حملہ ناکام رہا۔ سوال یہ ہے کہ ایران کب اور کیسے جواب دے گا؟
اگر اقوامِ متحدہ واقعی عالمی ارادے کی ترجمان ہوتی تو غزہ، لبنان، شام، یمن اور اب ایران پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے فوری اقدام کرتی، تہران عندیہ دے چکا ہے کہ صہیونی قیادت کو استثنا حاصل نہیں رہے گا۔
قتل و غارت صہیونی ڈی این اے کا حصہ ہے۔ موساد، آمان اور شاباک نے اس کو منظم ہتھیار بنا دیا ہے، اعلیٰ ایرانی حکام کی ٹارگٹ کلنگ کی ناکام کوشش نہ صرف جنگی جرم ہے بلکہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرناک مثال بھی۔ مستقبل قریب کے واقعات طے کریں گے کہ اسرائیل کو اس اقدام کی کتنی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

مشہور خبریں۔

سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل بڑی حد تک حل کر دیے، مراد علی شاہ کا دعویٰ

?️ 5 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ

آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے

سکیورٹی فورسز کا قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل

?️ 13 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی

 امریکی سینیٹر کا اسرائیلی شاباک کے نئے سربراہ کی تقرری پر ردعمل  

?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے

انگلینڈ کی ملکہ اور دبئی کے حکمران کے درمیان تعلقات کشیدہ

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:دبئی کے حکمران محمد بن راشد آل مکتوم کو ان کی

سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ کو واپس موصول ہو گئیں

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ

نیتن یاہو اور اسموٹریچ بین گوئیر سے خوفزدہ کیوں ہیں؟

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے قریب صہیونی اسیروں کے

اپنی آمدنی سے تین گھر چلا رہی ہوں: عائشہ عمر

?️ 29 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ عائشہ عمر کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے