مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں دو نوجوان فلسطینیوں کی شہادت

نوجوان

🗓️

سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے شمال مغرب میں ایک نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ اس کے ایک گھنٹے بعد ایک اور فلسطینی نوجوان کو ایک آباکار نے گاڑی سے کچل کر شہیدکر دیا۔
القدس اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج (جمعرات) صبح اکیس دالہ فلسطینی نوجوان بکیر حشاش کو صیہونی عسکریت پسندوں نے نابلس (شمال مغرب) کے جنوب میں بلاطہ کیمپ پر حملے کے دوران گولی مار کر شہید کر دیا،رپورٹ کے مطابق کیمپ پر صہیونی حملے کے بعد شدید جھڑپیں شروع ہوئیں جن میں صہیونی فوج نے گولیوں اور گیس بموں کا استعمال کیا۔

اس دوران ایک نوجوان فلسطینی کے سر میں گولی لگی، جسے رفیدیا ہسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی شدت کے باعث چند منٹ بعد ہی وہ شہید ہو گیا۔

دوسری جانب شہاب نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ مغربی کنارے کے مغرب میں واقع گاؤں "صفا” کا رہنے والا ایک اور 25 سالہ فلسطینی نوجوان مصطفی یاسین فطنہ کام پر جا رہا تھا کہ اسے صیہونی آبادکار نے گاڑی سے کچل کر شہید کر دیا،یادرہے کہ چند روز قبل بھی صیہونی جنگجوؤں نے مغربی کنارے میں آپریشن کے بہانے ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

موم بتی بُجھانے والی موبائل ایپ آگئی

🗓️ 25 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے دن ترقی

جنید اکبر پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا کے نئے صدر مقرر

🗓️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان

🗓️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی

PSL میں پشاور زلمی کا نیا سکواڈ رنگ جمانے کو بے قرار

🗓️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیموں میں

سپریم کورٹ کا آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

🗓️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی

گذشتہ حکومتوں نے ملک میں کرپشن لایا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

🗓️ 22 مارچ 2021 لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثماب بزدار نے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی

روس کی سرخ لکیر بولڈ؛ امریکہ یوکرین کو میزائل نہیں دے گا

🗓️ 15 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اپنے ملٹری ٹیکٹیکل میزائل سسٹم کے ذخیرے کو کم کرنے

کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی

🗓️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دو دن قبل یعنی 13 جولائی کو چین سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے