🗓️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقی یوکرین کے خود مختار علاقوں میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ مشرقی یوکرین میں دو امریکی رضاکار ہلاک ہو گئے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ہم یوکرین کے ڈونباس علاقے میں دو امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر سکتے ہیں،امریکی عہدہ دار نے مزید کہا کہ ہم ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور انہیں ہر ممکن سفارتی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید تفصیلات کے لیے اے بی سی نیوز کی درخواست کے جواب میں کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمارے پاس ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ کہنے کے لیے اور کچھ نہیں ہے، گزشتہ ماہ بھی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یوکرین میں دو امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ روسی فوج نے دو سابق امریکی فوجیوں کو گرفتار کیا ہے جو یوکرین میں روسی افواج کے ساتھ لڑ رہے تھے،رپورٹ کے مطابق 39 سالہ رابرٹ ڈروک اور 27 سالہ اینڈی ٹائی اینگوخائن یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے روسیوں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے پہلے امریکی ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ مہینوں کے دوران یوکرین کے میدان جنگ میں مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور انگلستان سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
بڑی دیر سے آئے برخوردار
🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو امریکہ کے
جولائی
تل ابیب کو حماس کی نئی فوج سے خوف کیوں ہے؟
🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: بڑے پیمانے پر حملے اور قتل و غارت بیکار ہے۔
جولائی
فرانس میں جاری مظاہروں میں 370 سے زائد افراد کو گرفتار
🗓️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ایمینوئل میکرون کے پنشن پلان
مارچ
عربوں کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے کو وسعت دینے کا صیہونی چارجانبی منصوبہ
🗓️ 6 اگست 2021سچ خبریں:ایک صہیونی عہدیدار نے عرب ریاستوں کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھانے
اگست
ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان
🗓️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید
اکتوبر
کورونا کا شکار ہونے کے بعد صدر مملکت کی صحت کے بارے میں خبر سامنے آگئی
🗓️ 13 اپریل 2021اسلام آبا(سچ خبریں) کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگنے کے بعد صدر
اپریل
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
🗓️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ
ستمبر
غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم
🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی طرف سے گذشتہ سال کے دوران غزہ کی
اکتوبر