?️
سچ خبریں:بیت المقدس میں مقیم ایک فلسطینی کارکن کا کہنا ہے کہ صہیونی مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف متعدد کاروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔
بیت المقدس میں مقیم ایک فلسطینی کارکن فخری ابو دیاب کا کہنا ہے کہ صیہونی آبادکار فلسطین پر قبضے کی برسی جسے صیہونی آزادی کے نام سے یاد کر رہے ہیں،کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں پرچم کے نام سے ایک بڑا مارچ منعقد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ابو دیاب نے الرسالہ نیٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایتمار بن گوئر فلیگ مارچ کے انعقاد اور بیت المقدس میں کشیدگی بڑھانے کے ذمہ دار صہیونیوں کا سرغنہ ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ صیہونی غاصب حکومت اور اس کی موجودہ کابینہ اس دن کو اپنے مفادات میں استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ بن گوئر اور اسموٹریچ کی قیادت میں مذہبی صہیونیت تحریک اس دن کشیدگی ایجاد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس فلسطینی کارکن نے کہا کہ صیہونی حکومت دائیں بازو کی موجودگی کو ثابت کرنے کے لیے اس دن کی تقریبات اور پروگراموں کی حمایت کرے گی،فخری ابودیاب نے کہا کہ یہ دن صیہونی حکومت کے منصوبوں اور پروگراموں کے مطابق قدس کے مشکل ترین دنوں میں سے ایک ہو گا اور اس کا مقابلہ فلسطینیوں کی عام جمعیت اور مسجد اقصی میں وسیع موجودگی کے ساتھ کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
7 لبنانی بینکوں پر مسلح حملے
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے آج دوپہرجمعہ کو اطلاع دی کہ اس
ستمبر
پاکستانی وزیر اعظم نے اربعین کے موقع پر خصوصی پروازوں کا حکم دیا
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اربعین کے موقع پر، پاکستانی وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ
جولائی
صہیونی مغربی کنارے میں ملک گیر انتفاضہ سے خوفزدہ
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: 2007 سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کی منظم سرگرمیوں
جنوری
سعودی عرب میں امن مذاکرات کی وجوہات
?️ 30 جولائی 2023امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا کہ سعودی عرب یوکرین
جولائی
آج کا اجلاس اپوزیشن کے لئے بہت بڑا پیغام تھا
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے امید
نومبر
شاہ رخ والد سے آکر ملے اور کہا آپ کو فالو کرتا ہوں، ربیکا خان
?️ 14 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان نے کہا ہے
اپریل
صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر
اگست
عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
?️ 31 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران
مئی