?️
سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عدالتی قانون میں اصلاحات کے خلاف سینکڑوں مظاہرین نے آج (منگل) صبح ایک مظاہرہ کیا،تاہم صیہونی پولیس نے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے کالی مرچ گیس کا استعمال کیا۔
صیہونی کابینہ کی طرف سے اس حکومت کے عدالتی قوانین میں اصلاحات کے نفاذ کے اصرار کے بعد سینکڑوں آباد کاروں نے آج (منگل) صبح صیہونی حکومت کے وزیر انصاف یاریو لیون کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔
یہ بھی:نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کے خلاف ایک بار پھر ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ
یاد رہے کہ رواں برس 4 جنوری کو بنیامین نیتن یاہو کی سربراہی میں صیہونی حکومت کی کابینہ نے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد اس حکومت کے عدالتی نظام میں اصلاحات کا منصوبہ پیش کیا جس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا ۔
یاد رہے کہ صیہونی وزیر اعظم پر کرپشن، رشوت ستانی اور امانت میں خیانت کے الزامات کے تحت برسوں سے مقدمہ چل رہا ہے ،تا ہم اب وہ اپنے کیس کو عدالتی اصلاحات کے نام سے بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
آج صبح صہیونی اخبار ہارٹیز نے خبر دی کہ عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں نے مودیین (مقبوضہ فلسطین کے مرکز) میں صیہونی وزیر انصاف کے گھر کی طرف جانے والی سڑک کے داخلی راستوں کو خاردار تاروں سے بند کر دیا اور جلتے ہوئے ٹائر گرائے۔
مزید:کیا صیہونی اندرونی تقسیم خانہ جنگی کا باعث بنے گی؟
اخبار نے لکھا کہ جب لیون کے گھر کے سامنے مظاہرین بڑھتے گئے، صیہونی پولیس اور آباد کاروں کے درمیں جھڑپیں شروع ہو گئیں جہاں پولیس نے مظاہرین کو زدوکوب کیا نیز مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کرتے ہوئے ان میں سے 6 کو گرفتار کیا۔
مشہور خبریں۔
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا ترکی کو انتباہ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے ترک فوجیوں کو انتباہ دیتے
جون
لیبیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عہدیداروں کی شامت
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: لیبیا کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے سیلاب کی تباہ کاریوں
ستمبر
صیہونی فوج کی حالت زار؛صیہونی فوجی افسر کی زبانی
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے تل
اگست
نیتن یاہو اور لیپڈ کے درمیان کنیسٹ میں جھگڑا؛ وجہ؟
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک
فروری
پاکستان نے عالمی دہشت گردی سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا الزام مسترد کردیا
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے واڈوڈارا میں دئیے
اکتوبر
بحیرہ احمر امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب کیوں بن گیا ہے؟
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اپنے تجزیے میں یمن کی مسلح افواج کے
فروری
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے سے روک دیا
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کے نان ٹیکس
مئی