مسلم لیگ ن نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نقصان پہنچایا: فردوس عاشق

فردوس عاشق کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️

لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نقصان پہنچایا، کشمیری وزیراعظم عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں، کوئی مانے یا نہ مانے وہ تین میں نہ تیرہ میں ہیں، دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں دو بیانیئے چل رہے تھے،  ایک بیانیہ کشمیر کے لیے جانیں دینے والوں سے متعلق تھا، اس بیانیے میں مودی کا دہشت زدہ چہرہ بے نقاب کرنا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اس بیانیے کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی جبکہ دوسری طرف قومی سلامتی کو پارہ پارہ کرنے کا بیانیہ تھا۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  جعلی راجکماری نے انتشار کی پنیری بونے کشمیر کے دورے کیے، کل ثابت ہو گیا کشمیری وزیراعظم عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں،  آزاد کشمیر الیکشن میں پوری قوم نے حساس معاملات پر زہر اگلنے والی زبان کو دیکھ لیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں نے نوٹ کو عزت دو کے نعرے کو یکسر مسترد کر دیا،  آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں تھی، محترمہ ہوش کے ناخن لیں، عوام کی رائے کو قبول کر لیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کا ایک ذاتی ملازم حلقوں میں پھرتا رہا، وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑا ہو کر اپنا سیاسی قدبڑھانے کی کوشش کرتا رہا، پنجاب میں گوجرانوالہ کے سوا کسی جگہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا،  اپوزیشن اپنے مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگاتی رہی، کشمیریوں نے منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کے ساتھ وفا داری نبھائی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل نہیں کرتی، پی ٹی آئی کشمیر کا مسئلہ ہر عالمی فورم پر لے کر جائے گی،  کشمیریوں کو ترقی کرتا نیا کشمیر مبارک ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری سمجھ دار اور باشعور قوم ہے، کشمیریوں کو سلام کہ وہ ہمیشہ اپنے کاز کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن اور حکومتی پارٹی آمنے سامنے

?️ 6 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے

ایران کے خلاف جنگ میں نیتن یاہو کے ناکام اہداف کی پردہ کشائی

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: مائیکرون میٹ کے عبری زبان کے پورٹل پر آج شائع

عالمی برادری نے مظلوم اقوام کی مدد کرنا کیوں بند کر دی: شیخ الازہر

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: احمد الطیب شیخ الازہر نے کہا کہ عالمی نظام نے

ہم یوکرین میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: بائیڈن

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں اپنے

پنجاب میں مزدوروں کی اجرت معین کر دی گئی

?️ 2 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) مزدوروں کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق وزیراعلیٰ آفس میں

ہالینڈ میں ترکی مخالف مظاہرے؛ کم از کم 6 زخمی ، 50 گرفتار

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:ہالینڈ کی پولیس نے اعلان کیا کہ دی ہیگ میں کیمیائی

توشہ خانہ کیس میں عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطل، رہائی کا حکم

?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 جوان شہید

?️ 25 اکتوبر 2024ڈی آئی خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے