سچ خبریں:خبررساں ذرائع کے مطابق روس ٹوڈے نے فلسطین میں اپنے نمائندے کے حوالے سے رپوٹ دی ہے کہ ایک صہیونی آباد کار نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے عین البیضا علاقے میں آج (جمعہ) چار فلسطینیوں اپنی گاڑی تلے کچل دیا،رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ایک فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے، روس ٹوڈے نے لکھا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ حادثہ جان بوجھ کر تھا یا محض ایک سڑک حادثہ تھا۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے بھی اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ آج روڈ 90 پر واقع "محولا” چوراہے کے شمال میں ، اردن کے غور علاقہ میں پیش آیا جس کے نتیجہ میں ایک 50 سالہ راہگیر شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھاجبکہ چار دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب فلسطینی ذرائع نے منگل کی بھی شب یہ اطلاع دی تھی کہ کفر گاؤں کے رہائشی عزام جمیل عامر کو مغربی کنارے کے شہر صلفیت میں صہیونی آبادکار نے اپنی گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کردیا تھا۔