نیا بلدیاتی نظام عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

مری سانحہ کی ذمہ دار حکومت ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت کا نیا بلدیاتی نظام عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد صدر پاکستان ، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون کو نوٹسز جاری کردئیے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ یہ نظام قانون کے خلاف  اور آئین سے متصادم ہے۔

اسلام آباد میں نیا بلدیاتی نظام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد صدر پاکستان ، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری قانون کو نوٹسز جاری کر دئیے۔ عدالت نے سیکرٹری دا خلہ اور سیکرٹری قانون کو 11 جنوری تک آرڈینس سے متعلق جواب جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار سردار مہتاب نے کہا کہ مئیر کا براہ راست انتخاب، ڈپٹی مئیرز کا عہدہ ختم کرنا خلاف قانون ہے۔درخواست گزار کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ چلانے کے لیے غیر منتخب افراد کی کونسل بھی خلاف قانون ہے، لوکل گورنمنٹ 2015ء کے قانون کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا نظام آئین سے متصادم ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں، اس مقصد کے لیے اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا جس میں متعلقہ شعبوں کے افسران اور حکام شریک ہوں گے۔ انتخابی عملے کے تربیتی ماڈیولز کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ: پوپ کا استقبال بقائے باہمی کے اصول اور مزاحمت کی ثقافت کی علامت ہے

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر نمائندے علی عمار نے اس بات

مریم نواز کی ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت، پاکستانی پویلین کا خصوصی دورہ

?️ 23 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر

عرب ممالک کی صیہونیوں کی توہین اور ڈرامائی معافی کا سلسلہ

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے عرب ممالک کے

امریکی رپورٹ نے بھارت کےخلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پر مہر لگادی، وزیراعظم

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ

ایران کے خلاف جنگ پر آسٹریلیا کا انتباہ؛ عالمی معیشت کو سنگین خطرات لاحق

?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں:آسٹریلیا کے ایک وزیر نے ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی

چابہار بندرگاہ عالمی منڈیوں کے لیے ایک پائیدار راستہ ہے:بھارت

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ نے چابہار بندرگاہ کے منصوبے کے بارے میں

ایران اپنے یورینیم ذخائر کا فیصلہ خود کرے گا:روس

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے

غزہ میں ترک افواج کا داخلہ تل ابیب کی سرخ لکیر ہے: نیتن یاہو

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: 12 ٹی وی، جو اسرائیلی ریاست کے زیرانتظام ہے، نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے