?️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کےبعد سے ہی انھوں نے اس ملک کو متعدد طریقوں سے بلیک میل کرنا شروع کررکھا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے عیاش حکمرانوں نے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے اسلام ، مسلمانوں ، بیت المقدس اور فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی تھی ، تاہم اسرائیل اب عرب امارات کے سر پر سوار ہوگيا ہے اوراپنے مطالبات منوانے کے لئے امارات پر دباؤ ڈالنا اور دھمکیاں دینا شروع شروع کردیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی تمام پروازیں روکنے کے فیصلے میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عرب ملک دبئی میں ہوابازی کے حفاظتی انتظامات کو قبول کرنے میں ناکام رہتا ہے تو علاقائی بحران پیدا ہو جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ایک سینئراسرائیلی اہلکار نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ نے ایوی ایشن سکیورٹی تنازع پرڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے دبئی کو اسرائیل کی شرائط ماننے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
یادرہے کہ موجودہ ایوی ایشن سکیورٹی انتظامات منگل کو ختم ہونے والے تھے، اسی دوران اسرائیل نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات کو لے کر متحدہ عرب امارات پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبردار کیا کہ اسرائیل بالآخر متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنا تعاون ختم کر سکتا ہے۔
اہلکار نے واضح کیا کہ اگر ہم یواے ای کے لیے پرواز نہیں کر سکتے ہیں، تو اماراتی کمپنیاں بھی یہاں نہیں اتر سکتیں۔
اسرائیلی اہلکار نے اسرائیل اور متعدد عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں متحدہ عرب امارات کے بنیادی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بحران علاقائی ہو سکتا ہے اور اس کا بہت بڑا اثر ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائيلی خاتون کامیڈين خاتون نوئیم شوستر الیاسی نے ایک ویڈیو وائرل کی جس میں ایک گانے کے ذریعہ عرب حکمرانوں کی کافی توہین اور تذلیل کی گئي ہے اسرائيلی کامیڈین خاتون نے متحدہ عرب امارات کے ضمیر فروش حکرانوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمہیں ایک چیک پوسٹ پر گرفتار کرکے ایک اونچي عمارت میں لے جاکر سیلفی لوں گي۔ خیال کیا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کی اسرائیلی عورتوں نے کچھ اسی ویڈیو بنا لی ہیں جس کے بعد اسرائيل نے اماراتی حکام پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے اور انھیں علاقائی بحران کی دھمکی بھی دیدی ہے۔


مشہور خبریں۔
میں ایک تاجر ہوں، مجھے ایران کا تیل چاہیے؛ ٹرمپ کا اعتراف
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایک تاجر
اپریل
پاپولر فرنٹ فار فلسطین: صہیونی جرائم کا جاری رہنا انسانیت کے چہرے پر داغ ہے
?️ 8 مئی 2025پاک صحافت فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ نے صیہونی حکومت
مئی
عراق کے صوبۂ نینوا میں الحشد الشعبی کی سکیورٹی کاروائی
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نےاس ملک کے جنوبی صوبہ نینوا میں عراقی عوامی
اپریل
ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہیں : سعودی وزیر خارجہ
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا
جولائی
ترک حکمران جماعت کی پارلیمنٹ میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی نئی حکمت عملی
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں 5 ہفتے سے بھی کم وقت باقی
اپریل
لبنانی سیاستدان کی یورپی دوغلے پن پر تنقید
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:ایک ممتاز لبنانی سیاست دان نے یوکرین اور باقی دنیا کے
مارچ
مشرقی یورپ کے بچوں پر یوکرین جنگ کا اثر
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریںاقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ایجنسی یونیسف کا کہنا ہے
اکتوبر
اسرائیلی وزیر جنگ کو قیدیوں کی تفصیلات جاننے کی اجازت نہیں
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم
دسمبر