سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یمن کے حملے میں بھاری نقصان اٹھانے کے بعد صہیونیوں سے فضائی دفاعی نظام کی خریداری کے لیے فوری مدد کی درخواست کی ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کو نشانہ بنانے والے اور متحدہ عرب امارات کو بہت زیادہ جانی اور مادی نقصان پہنچانے والے بڑے آپریشن “یمن کا طوفان” کے بعد متحدہ عرب امارات نےصیہونی حکومت کا دامن تھاما، رپورٹ کے مطابق فضائی دفاع کی پیداوار میں مصروف اسرائیلی کمپنی “اسکائی لاک” نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس کمپنی سے فوری مدد کی درخواست کی ہے،انھوں نے کہا کہ اماراتی حکوم صیہونی حکومت سے میزائل سسٹم خریدنے کے درپے ہیں۔
اسکائی لاک کے سی ای او نے اس حوالے سے اعلان کیا کہ یمنی فوج کی جانب سے ابوظہبی پر ہونے والے اس ہفتے کے حملے کے بعد، اماراتی لوگ اب ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ ہم انہیںسسٹمز کی اس طویل فہرست میں سے جلد از جلد کس سے لیس کر سکتے ہیں
یادررہے کہ یمنی حملے کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے ٹویٹ کیا کہ میں ابوظہبی میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں نیز زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں اور یہ اعلان کرتا ہوں کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہے۔