?️
سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک سے وابستہ گروہ الوعد الحق نے متحدہ عرب امارات کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جارحیت سے باز آجاؤ ورنہ1917 سے پہلے والی حالت میں پلٹا دیں گے۔
الوعد الحق نامی عراق کے استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کو انتباہ دیا کہ اس ملک کی تنصیبات، ٹاور، بندرگاہیں اور شہر استقامتی تنظیم کے نشانے پر ہیں،اس گروہ نے اپنے بیان میں متحدہ عرب امارات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے اگر انتقامی کارروائی شروع ہو گئی تو کوئی بھی فرار کا راستہ نہیں ہوگا،بیان میں آیا ہے کہ موقع کو غنیمت سمجھئے ورنہ سنہ 1971 سے پہلے والی حالت میں آپ کو پلٹا دیں گے۔
واضح رہے کہ ’’الویۃ الوعد الحق ابناء جزیرۃ العرب‘‘ نامی گروہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے اندر سب سے اہم تنصیبات کو چار ڈرون سے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اس حملے کی تائید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ تین ڈرونز کو منہدم کردیا گیا ،بتایا جاتا ہے کہ یہ گروہ عراقی ہے اور اس سے پہلے سعودی عرب کے خلاف بھی کارروائی کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ یمن پر ۲۰۱۵ سے جارحیت میں مصروف سعودی اتحاد میں عرب امارات بھی پیش پیش ہے جس کو سنجیدہ سبق سکھانے کا فیصلہ اب یمنی فورسز نے لے لیا ہے اور اسی تناظر میں انہوں نے اب تک اس ملک کے متعدد حساس مراکز کو اپنے میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
اسکے ساتھ ساتھ یمن کی حمایت میں عراقی مزاحمتی گروہ کا میدان میں ظاہر ہونا ایک ایسی خبر ہے جسے ماہرین بڑا اہم قرار دے رہے ہیں جو مستقبل میں جنگ یمن میں شامل امارات کے حوالے سے بڑا حساس مسئلہ ثابت ہو سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
روسی سفارت کاروں سے جنگ کا بدلہ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:روسی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ اس ملک کے ہزاروں
جون
کیا جدہ مذاکرات سے سوڈان کا بحران حل ہو جائے گا؟
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان کے بحران کے آغاز کو ایک مہینہ گزر چکا
مئی
وزیراعظم، سعودی ولی عہد ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ، اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق
?️ 28 اکتوبر 2025ریاض: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان
اکتوبر
نئے برطانوی بادشاہ کے شاہکار
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد انگلستان کے
ستمبر
27 ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ اسحاق ڈار
?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر
ایران کی جانب سے امریکی جنگی جہازوں پر شدید حملے
?️ 8 مئی 2026 سچ خبریں:سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ
مئی
اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جائیں گے
?️ 17 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل
فروری
نیتن یاہو: ہم ایک مشکل رات گزار رہے ہیں
?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب
مارچ