سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کمانڈروں کے ایک گروپ نے تجویز دی ہے کہ لبنان کے ساتھ مقبوضہ علاقوں کے شمالی محاذ پر دو روزہ جنگ بندی قائم کی جائے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں صیہونی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ کے سلسلے میں صیہونی فوجی کمانڈروں کی تجویز کی خبر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے متعدد کمانڈروں نے تجویز دی ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ شمالی محاذ پر دو روزہ جنگ بندی نافذ کی جائے اور اگر اس عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو لبنان کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی طرف سے شدید حملہ کیا جائے گا۔
ایسا لگتا ہے کہ اس تجویز کی ایک بڑی وجہ غزہ جنگ کے اہداف کی عدم تکمیل ہے اور اس اقدام سے صیہونی حکومت کے کمانڈر اپنے فوجیوں کی پوری توجہ غزہ کی جنگ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں 15000 اسرائیلی مارے جائیں گے
دوسری جانب صیہونی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں لڑائی کا اپنا طریقہ بدل لیا ہے اور اس پٹی میں اپنی کاروائیوں میں متمرکز (ٹارگٹڈ) حملوں کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔